19 جون، 2022، 9:56 AM

برطانوی دارالحکومت لندن میں مہنگائي کے خلاف عوام کا احتجاجی مظاہرہ

برطانوی دارالحکومت لندن میں مہنگائي کے خلاف عوام کا احتجاجی مظاہرہ

برطانیہ میں روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ اور مہنگائی کے خلاف دارالحکومت لندن میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ای بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ اور مہنگائی کے خلاف دارالحکومت لندن میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔مظاہرین پورٹ لینڈ سے پارلیمنٹ اسکوائر تک مارچ میں حصہ لیا۔مظاہرے میں شریک برطانوی شہریوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا کہ " فلاحی منصوبے نہیں جنگ ختم کریں"۔

یہ مظاہرے ٹریڈ یونین کانگریس منعقد کروا رہی ہے جس کا کہنا ہے کہ جدید تاریخ میں ملازمین کی آمدنی بہت زیادہ اور سخت انداز میں متاثر ہوئی ہے۔

یونین سربراہ نے کہا کہ اگر ہماری تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تو ہم ایک بحران سے دوسرے بحران کا سفر کرتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بحران اچانک نہیں ہوا، ایک دہائی سے زائد عرصے سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ ٹریڈ یونین کانگریس کی رہنما نے وزیراعظم بورس جانسن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کورونا وبا کے دنوں میں ملازمین سے تنخواہیں بڑھانے کے وعدے کیے تھے جو پورے نہیں کیے۔

News ID 1911249

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha