21 اکتوبر، 2022، 8:36 PM

انقلاب اسلامی کا مستقبل پہلے سے زیادہ روشن ہے، امام جمعہ تہران

انقلاب اسلامی کا مستقبل پہلے سے زیادہ روشن ہے، امام جمعہ تہران

تہران کی نماز جمعہ کے خطیب نے کہا کہ عدلیہ کو چاہئے کہ بلوائیوں کے ساتھ سختی سے نمٹے۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کا مستقبل ماضی سے زیادہ روشن ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دار الحکومت تہران میں اس جمعہ کو نماز جمعہ کی امامت آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کی۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو چاہئے کہ بلوائیوں اور فسادیوں سے ان لوگوں کی طرح نمٹے جنہوں نے قوم سے غداری کی اور دشمن کے پانی کی چکی میں پانی ڈالا تاکہ دوسروں کو پھر فساد اور بلووں کی ہمت نہ ہو۔ 

آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ اسلامی انقلاب کا مستقبل ماضی سے زیادہ روشن ہے جبکہ حالیہ برسوں میں تمام دشمنوں نے ایرانی قوم کے خلاف بہت سے خواب دیکھے تھے تاہم وہ سب کے سب بے نتیجہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمنوں کی مستقبل کی سازشوں پر قابو پانے کے لیے ہمیں ہمیشہ سیاسی، ثقافتی، سلامتی اور اقتصادی تیاری کو برقرار رکھنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقاومت اور صبر کے دو عناصر سے سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔

انہوں نے تاکید کی کہ ایرانی قوم نہ صرف تھکتی نہیں بلکہ وہ تھکاوٹ کو بھی تھکا دے گی۔

اپنے خطبوں میں ایک اور جگہ انہوں نے ڈیٹرنس کو ایران کی حکمت عملی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں ایران نے کسی ملک پر حملہ نہیں کیا بلکہ اپنا دفاع کیا۔

News ID 1912752

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha