19 جنوری، 2026، 5:07 PM

ایرانی صدر، پارلیمنٹ اسپیکر اور چیف جسٹس کا ایرانی قوم کو خراج تحسین

ایرانی صدر، پارلیمنٹ اسپیکر اور چیف جسٹس کا ایرانی قوم کو خراج تحسین

ایرانی صدر، پارلیمنٹ اسپیکر اور چیف جسٹس نے ایک مشترکہ پیغام میں بے مثال اتحاد و اتفاق سے  دشمن کی پیچیدہ ترین سازش  کا مقابلہ کرنے پر  ایرانی باشعور، نجیب اور وقت شناس قوم کا شکریہ ادا کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان، پارلیمنٹ اسپیکر محمد باقر قالیباف اور چیف جسٹس  محسن اژہ ای نے ایک مشترکہ پیغام میں بے مثال اتحاد و اتفاق سے  دشمن کی پیچیدہ ترین سازش  کا مقابلہ کرنے پر  ایرانی باشعور ، نجیب اور وقت شناس قوم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم تینوں ایرانی قوم سے وعدہ کرتے ہیں  کہ دن رات ایک کر کے اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی ، معاشی مشکلات اور امن و امان کے مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ 

انہوں نے اپنے مشترکہ پیغام میں کہا کہ ہم ایرانی قوم کی ہوشیاری کو قابل تحسین سمجھتے ہیں کہ انہوں پرامن مظاہرین اور پرتشدد و فتنہ گر مظاہرین کے درمیان فرق کو واضح کردیا۔ اسی طرح سیکورٹی اداروں خاص طور پر پلیس، سپاہ اور بسیج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ سیکورٹی اداروں اور عوام نے مل کر دشمن کی ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم تینوں عہد کرتے ہیں کہ انقلاب اسلامی کے لاکھوں شہداء کے خون کی پاسداری کریں گے اور جمہوری اسلامی کے پرچم کو دنیا میں بلند رکھیں گے۔ 

News ID 1937761

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha