18 اکتوبر، 2026، 9:45 AM

بغداد، او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس، ایران اور فلسطین اہم موضوعات

بغداد، او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس، ایران اور فلسطین اہم موضوعات

عراقی دارالحکومت میں اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ہوگا جس میں فلسطین، ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت اور علاقائی بحرانوں سمیت اہم امور زیر بحث آئیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے دارالحکومت بغداد میں اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا 52واں اجلاس منعقد ہورہا ہے۔ مکالمہ اور یکجہتی؛ امن اور پائیدار ترقی کے فروغ کے بنیادی ستون کے عنوان سے ہونے والا یہ اجلاس ایسے وقت میں منعقد ہو رہا ہے جب خطے کو متعدد سیاسی اور سلامتی کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ اجلاس کے دوران وزرائے خارجہ کونسل کی صدارت ترکی سے عراق کو منتقل کی جائے گی۔

عراق 47 سال بعد ایک بار پھر اس کونسل کے اجلاس کی میزبانی اور صدارت کی ذمہ داری سنبھالے گا۔ اس موقع کو بغداد کی سفارتی حیثیت مضبوط بنانے اور اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ تعلقات اور روابط کو وسعت دینے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

بغداد اجلاس کی اہمیت محض صدارت کی منتقلی تک محدود نہیں، بلکہ فلسطین کے بحران سے لے کر اقتصادی، سائنسی اور ثقافتی تعاون تک متعدد موضوعات اس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔ یہ اجلاس اسلامی دنیا کی اجتماعی سفارت کاری اور رکن ممالک کے درمیان مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی صلاحیت کا جائزہ لینے کا بھی موقع فراہم کرے گا۔

اجلاس کے ایجنڈے میں فلسطین کا مسئلہ اور غزہ میں اسرائیلی جرائم سرفہرست ہوں گے۔ اس کے علاوہ افغانستان، لیبیا اور سوڈان کی صورت حال، صومالی لینڈ کا معاملہ، دنیا بھر میں مسلم اقلیتوں کے حالات، جنوبی قفقاز میں امن و استحکام اور افریقی براعظم کے مسلم ممالک کو درپیش مسائل بھی زیر بحث آئیں گے۔

اجلاس کے اہم موضوعات میں ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کی مذمت سے متعلق قرارداد بھی شامل ہے۔ یہ قرارداد اس سے قبل استنبول میں ہونے والے اجلاس میں منظور کی گئی تھی۔ اعلیٰ حکام کے ابتدائی اجلاس میں اس قرارداد کو اپ ڈیٹ کرنے کے بعد بغداد میں وزرائے خارجہ کے سامنے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

News ID 1942189

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha