17 اکتوبر، 2026، 8:02 PM

عالمی میدانوں میں ایرانی نوجوانوں کی شاندار کارکردگی، روشن مستقبل کی امید ہے، رہبرِ انقلابِ اسلامی

عالمی میدانوں میں ایرانی نوجوانوں کی شاندار کارکردگی، روشن مستقبل کی امید ہے، رہبرِ انقلابِ اسلامی

رہبرِ انقلابِ اسلامی نے ایک پیغام میں امریکہ میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں ایران کی انڈر 23 قومی ٹیم کی گریکو رومن کشتی میں عالمی چیمپئن بننے پر مبارک باد پیش کی اور نوجوانوں کی شاندار کارکردگی کو روشن مستقبل کی امید قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے ایک پیغام میں عالمی مقابلوں میں ایران کی انڈر 23 قومی ٹیم کی گریکو رومن کشتی میں چیمپئن بننے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

رہبرِ انقلابِ اسلامی کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمٰن الرحیم

امریکہ میں منعقدہ عالمی امیدوں کے بین الاقوامی مقابلوں میں ایران کی انڈر 23 قومی ٹیم کی گریکو رومن کشتی میں چیمپئن بننے پر ان افتخار آفرین کھلاڑیوں، محنتی کوچز اور پوری ایرانی قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

وطن کے نوجوانوں کی شاندار کارکردگی، ایران کے عظیم پرچم کا سربلند ہونا اور مختلف میدانوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی ترانے کی گونج، روشن اور پُرشکوہ مستقبل کی تعمیر کے راستے میں اپنے نوجوانوں سے ملت کی وابستہ امیدوں کی جھلک ہے۔

میری نیک دعائیں ایران کے تمام سربلند نوجوانوں کے ساتھ ہیں۔

سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای

17 اکتوبر 2026

واضح رہے ایران کی انڈر 23 قومی گریکو رومن کشتی ٹیم نے لاس ویگاس میں ہونے والے 2026ء کے عالمی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین طلائی اور دو کانسی کے تمغے حاصل کیے اور عالمی کشتی کے میدان میں سرفہرست مقام حاصل کیا ہے۔

News ID 1942182

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha