مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی اور لبنانی وزیرِ خارجہ یوسف رَجّی نے بغداد میں اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے 52ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے تہران اور بیروت کے دوطرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کے باہمی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے باہمی مشاورت کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے لبنان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کی ضرورت سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی مؤقف کا حوالہ دیتے ہوئے، غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت اور توسیع پسندی کے مقابلے میں لبنان کی خودمختاری اور قومی سلامتی کے دفاع کے لیے ایران کی حمایت پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ