اسلامی تعاون تنظیم
-
او آئی سی اجلاس میں ایرانی تجاویز کو اہمیت دی گئی، ترجمان وزارت خارجہ
ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ ریاض میں او آئی سی اجلاس کے دوران پیش کی گئی قرارداد میں ایران کی تجاویز میں سے بیشتر کو شامل کیا گیا ہے۔
-
احتجاج اور مظاہرے کا خوف، نتن یاہو فوجیوں سے خطاب ملتوی کرکے بھاگنے پر مجبور
عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریزرو فورسز سے ملاقات کے دوران فوجیوں نے "جھوٹے" کا نعرہ لگایا جس کے بعد انتہاپسند وزیراعظم خطاب ملتوی کرکے موقع سے رفوچکر ہوگئے
-
اسلامی تعاون تنظیم کی جنین میں جاری غاصب صیہونی حکومت کے مظالم کی مذمت
اسلامی تعاون تنظیم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے صیہونی فوج کی طرف سے تین فلسطینی نوجوانوں کو شہید کرنے کے جرم کی مذمت کی ہے۔
-
سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن کی توہین اقوام متحدہ کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسلامی تعاون تنظیم
اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکاء نے تاکید کی کہ سویڈن اور ڈنمارک نے قرآن مجید کی شان میں گستاخی کی اجازت صادر کرکے عالمی صلح اور امنیت کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی کی ہے۔
-
دوسرے مذاہب کے خلاف الزام تراشی کا سلسلہ جاری رہے تو عالمی امن خطرے میں پڑسکتا ہے، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیرخارجہ نے اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے مذاہب اور اقوام کے خلاف بے بنیاد تہمتوں کا سلسلہ جاری رہے تو عالمی سطح پر امن اور سیکورٹی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
-
ایران اور عراق کی تجویز پر او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس 31 جولائی کو طلب
ایران اور عراق کی تجویز پر سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کو جلانے کی بار بار کی جانے والی ناپاک جسارت پر مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس 31 جولائی 2023 بروز پیر کو طلب کر لیا۔
-
ایران اور عراق کی تجویز پر اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران اور عراق کی تجویز پر اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔
-
نابلس میں تین فلسطینی نوجوانوں کی شہادت، اسلامی تعاون تنظیم کا ردعمل
فلسطینی عوام کے خلاف صیہونیوں کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں نابلس شہر میں قابض فوج کے ہاتھوں 3 فلسطینی نوجوانوں کے قتل پر اسلامی تعاون تنظیم نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
-
ایران کے وزیر خارجہ کا اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے تجویز پیش کی کہ سویڈن کے توہین آمیز اقدام کے جواب میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا ہنگامی اجلاس جلد از جلد بلایا جانا چاہئے۔
-
مسجد اقصی کے حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس بلانے کا فیصلہ
اجلاس میں مسجد اقصی اور بیت المقدس کو صہیونیوں سے درپیش خطرات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ضرورت پڑنے پر اسرائیل کے خلاف جوابی کاروائی پر غور کیا جائے گا۔
-
اسلامی تعاون تنظیم کی بھارت کی حکمراں جماعت کے رہنما کے توہین آمیز بیان کی مذمت
اسلامی تعاون تنظیم نے اپنے ایک بیان میں بھارت کی حکمراں جماعت کے رہنما کی طرف سے اسلامی مقدسات کی توہین کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی مقدسات کی توہین کو برداشت نہیں کیا جائےگا.
-
اسلامی تعاون تنظیم کا کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی سزا پر گہری تشویش کا اظہار
اسلامی تعاون تنظیم نے ہندوستانی عدالت کی جانب سے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا دینے پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے۔
-
اسلامی تعاون تنظیم مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں ناکام
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
-
پاکستان میں او آئی سی وزرائے خارجہ کا 48 واں اجلاس جاری
پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا 48 واں اجلاس جاری ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
-
پاکستان میں او آئی سی کے وزراء خآرجہ کا اجلاس آج منعقد ہوگا
پاکستان کی میزبانی میں اسلامی تعاون تنظیم " او آئی سی" کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس آج اسلام آباد میں پاکستانی پارلیمنٹ شروع ہو گا۔
-
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں ریڈ الرٹ جاری
اسلامی تعاون تنظیم " آو آئی سی " کے وزراء خارجہ کے اجلاس کی وجہ سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
-
اسلامی تعاون تنظیم کا بھارت میں مسلم طالبات کو حجاب سے روکنے پر تشویش کا اظہار
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارت میں مسلم طالبات کو حجاب سے روکنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
-
ایرانی وزیر خارجہ کی افغانستان کے منجمد مالی اثاثوں کو آزاد کرنے پر تاکید
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں او آئي سی کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے عوام کی فوری امداد کے لیے اسلامی ممالک کے درمیان فنڈ کا قیام ضروری ہے۔
-
افغانستان نے دنیا کے تمام ممالک سے زیادہ مسائل برداشت کئے ہیں
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیاکے کسی ملک نے افغانستان سے زیادہ مسائل نہیں دیکھے، اور افغانستان کےحالات کے باعث پاکستان نے سب سے زیادہ نقصان اٹھایا ہے۔
-
افغانستان کو اسلامی تعاون تنظیم کے تمام رکن ممالک کی حمایت درکار ہے
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں افغانستان کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے سلسلے میں اسلامی تعاون تنظیم " او آئی سی " کے وزراء خارجہ کونسل کا 17 واں اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں افغانستان کو درپیش سیاسی، اقتصادی اور معاشی مشکلات کو دور کرنے کے سلسلے میں غور کیا گيا۔
-
اسلام آباد میں افغانستان اور فلسطین کے موضوع پر او آئي سی کے وزراء خارجہ کے اجلاس کا آغاز
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں افغانستان اور فلسطین کے موضوع پر اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کونسل کے 17 ویں غیر معمولی اجلاس کا آغاز ہوگيا ہے۔
-
اوآئی سی وزراء خارجہ کونسل کا اجلاس کل اسلام آباد میں منعقد ہوگا
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس کل پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگا۔