1 اگست، 2023، 10:59 AM

سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن کی توہین اقوام متحدہ کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسلامی تعاون تنظیم

سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن کی توہین اقوام متحدہ کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسلامی تعاون تنظیم

اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکاء نے تاکید کی کہ سویڈن اور ڈنمارک نے قرآن مجید کی شان میں گستاخی کی اجازت صادر کرکے عالمی صلح اور امنیت کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم نے گذشتہ روز قرآن کی شان میں ہونے والی گستاخی کے خلاف خصوصی اجلاس منعقد کیا جس میں ڈنمارک اور سویڈن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

اجلاس کے اختتام پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن کریم کی مسلسل توہین کے باوجود اعلی حکام کی جانب سے کوئی روک تھام کا اقدام نہ ہونا افسوسناک ہے۔
سویڈن اور ڈنمارک کے حکام کی جانب سے ان واقعات سے نظریں چرانا عالمی امن اور صلح کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر صلح اور آشتی برقرار کرنے کے لئے ادیان اور مختلف ممالک کے درمیان ڈائیلاگ کو تقویت دینے کی ضرورت ہے۔ شدت پسند اور متعصب افکار کو ختم کرنے کے لئے آپس میں صلح و صفائی کے ساتھ بیٹھنے کا ماحول فراہم کرنا لازمی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اور خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن کریم کی شان میں دوبارہ گستاخی پر بات چیت کی گئی۔

تنظیم کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طاہا نے سویڈش اور ڈینش حکام کی جانب سے حوالے سے کوئی اقدام نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ یہ ممالک فوری پر گستاخی کے واقعات کی روک تھام کے لئے لازمی اقدامات انجام دیں۔

انہوں رکن ممالک سے اپیل کی کہ سویڈن اور ڈنمارک کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بھی ضروری فیصلے اور نظرثانی کریں تاکہ مستقبل ایسے واقعات کو روکا جاسکے۔

اس موقع پر سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب دنیا میں صلح اور امن کے لئے کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور نفرت اور شدت پسندی کو فروغ دینے والے واقعات کی کبھی حمایت نہیں کرتا ہے۔

News ID 1918170

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha