تاریخی شواہد کے مطابق یزید کے ڈر سے کسی کو امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب کے لاشوں کو دفن کرنے کی جرائت نہ ہوئی تو قبیلہ بنی اسد کی خواتین جمع ہوئیں اور جنازوں کو دفنانا شروع کیا۔ یہ واقعہ بارہویں محرم کو پیش آیا۔

قدیم زمانے سے قزوین میں خواتین بڑی تعداد میں اس واقعے کی یاد میں بنی اسد کی خواتین کی یاد مناتی ہیں۔

شہر کی مسجد علی اکبری میں بارہویں محرم کو خواتین ہاتھوں میں بیلچے لے کر جمع ہوتی ہیں اور 72 علامتی جنازوں کو کندھوں پر اٹھا کر خیابان شہدا پر لمبا سفر طے کرتی ہیں۔

بغیر سر کے جنازوں کو اٹھا کر خواتین خیابان شہداء سے گزرتے ہوئے امام زادہ حسین پر پہنچ جاتی ہیں اس کے بعد دوبارہ مسجد علی اکبری پر جلوس اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔
راستے میں نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی جاتی ہے۔

یہ عزاداری کے ان معدود رسومات میں سے جس کا اہتمام خواتین کرتی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha