مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان دونوں کے درمیان مذہبی اور ثقافتی تعلقات پر مبنی خوشگوار تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات علاقائی امن و استحکام کے لئے اہم ہیں،ان تعلقات کو تجارتی تعلقات میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔
سپیکر قومی اسمبلی نے ایران میں پاکستانی زائرین کو سہولت فراہم کرنے پر ایرانی حکومت وعوام کی مہمان نوازی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران دونوں کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ سپیکر نےکہا کہ دونوں ممالک کی پارلیمان کی سطح پر روابط میں اضافہ سے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
ایرانی سفیر نے خار باجوڑ ایجنسی میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے وسیع امکانات ہیں۔
آپ کا تبصرہ