1 اگست، 2023، 10:15 PM

ایران اور عمان کے درمیان اعلی سطحی روابط بڑھانے پر اتفاق

ایران اور عمان کے درمیان اعلی سطحی روابط بڑھانے پر اتفاق

صدر رئیسی اور سلطان عمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور حالیہ معاہدوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زور دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق ال سعید کے ساتھ ٹلی فون پر بات چیت کی۔

دونوں سربراہاں مملکت نے باہمی تعلقات پر گفتگو کرنے کے علاوہ حالیہ ایام میں ہونے والے باہمی معاہدوں پر عملدرامد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح پر ہونے والے دوروں اور تعلقات میں بہتری لانے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایران اور عمان نے خطے اور عالمی سطح پر مشترکہ موقف اپنانے پر آمادگی ظاہر کی۔

News ID 1918181

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha