1 اگست، 2023، 9:48 AM

ایران اور شام کا دوطرفہ معاہدوں کی پیش رفت کا جائزہ

ایران اور شام کا دوطرفہ معاہدوں کی پیش رفت کا جائزہ

ایران کے شہری ترقی کے وزیر مہرداد بازرپاش اور شام کے وزیر برائے اقتصادیات اور غیر ملکی تجارت محمد سمر الخلیل نے ایران کے صدر کے دمشق کے دورے کے دوران طے پانے والے معاہدوں کا جائزہ لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور شام کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے سربراہ کے طور پر، دونوں فریقوں نے گذشتہ دورے کے بعد سے مشترکہ ایجنڈوں اور منصوبوں میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا جسے محمد سمر الخلیل نے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے اور اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں ایک اہم موڑ اور عزم کی علامت قرار دیا۔ 

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے رواں سال کے شروع میں (3-4 مئی 2023) ایک اعلیٰ سطحی ایرانی وفد کی سربراہی کرتے ہوئے دمشق کا دورہ کیا جو کہ 2011 کے بعد کسی ایرانی صدر کا شام کا پہلا سرکاری دورہ تھا۔

صدر رئیسی نے دمشق کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران شام کے صدر سے ملاقات کی اور ایران اور شام کے درمیان اسٹریٹجک اور طویل مدتی تعاون کے جامع پروگرام کے ساتھ ساتھ تجارت،توانائی، تکنیکی اور انجینئرنگ، رہائش، نقل و حمل، ریل اور ہوائی نقل و حمل، آزاد اقتصادی زونز، نجی شعبہ، مواصلات اور ٹیکنالوجی، زلزلہ سے متعلق امداد اور انسانی امداد،دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کی طرف سے زائرین کے سفر کی سہولت سمیت تیل کے شعبوں میں تعاون کی 14 دستاویزات پر دستخط کئے۔

مئی سے کچھ ایجنڈوں کو عملی جامہ پہنایا گیا ہے جن میں تجارتی محصولات کا خاتمہ، سالانہ 50,000 مسافروں کے لیے پروازوں میں اضافہ اور ایران کے ذریعے شامی طیاروں کی دیکھ بھال شامل ہیں۔ جب کہ دوسرے ایجنڈے پر کام جاری ہے جس میں تہران-عراق-شام ریلوے ٹرانزٹ کے لیے زمینی راستے کے متبادل کے طور پر، موجودہ ریل روٹس کی مرمت اور دیکھ بھال، عراق سے شام تک ریلوے روٹ کی تعمیر، ایران، شام اور عراق کے درمیان سہ فریقی معاہدہ، شام کے لیے کنسورشیم، بجلی، پانی کی فراہمی، آزاد تجارتی معاہدے، کسٹم اور صنعتی تعاون، بینکنگ، انشورنس کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ ہوائی اور سمندری بندرگاہوں کے تعاون کی شکل میں ٹرک ٹرانزٹ وغیرہ اس ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

اس سے قبل، ایران اور شام کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے سربراہوں نے باہمی معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے لیے دونوں ملکوں کے صدور کے آئندہ دورے سے قبل 26 اپریل 2023 کو دمشق میں ملاقات کی تھی۔ اس کے بعد، آٹھ دو طرفہ کمیٹیوں کی میٹنگیں ہوئیں جو مختلف شعبوں میں تعاون کے ایجنڈوں پر تبادلہ خیال اور مفاہمت ناموں کو حتمی شکل دینے کے لیے تشکیل دی گئی ہیں۔

News ID 1918164

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha