15 فروری، 2022، 10:41 AM

اسلامی تعاون تنظیم کا بھارت میں مسلم طالبات کو حجاب سے روکنے پر تشویش کا اظہار

اسلامی تعاون تنظیم کا بھارت میں مسلم طالبات کو حجاب سے روکنے پر تشویش کا اظہار

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارت میں مسلم طالبات کو حجاب سے روکنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارت میں مسلم طالبات کو حجاب سے روکنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ او آئی سی نے بھارتی حکومت سے مسلمانوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔  اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ بھارتی مسلمانوں کا تحفظ یقینی بنائے۔ واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں اسکولوں اور کالجوں میں مسلمان طالبات کے حجاب اور برقع پہننے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ گزشتہ دنوں انتہاپسند جتھے کی جانب سے باحجاب طالبہ مسکان کو کالج میں داخلے سے روکنے کی کوشش بھی کی گئی تھی۔ بھارت میں اقلیتوں اور خاص طور پر مسلمانوں کو امتیازی اور ناروا سلوک کا سامنا ہے۔

News ID 1909862

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha