مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل میں حریدی یہودیوں نے فوجی خدمات سے گریز کرنے والوں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں کی ایک اہم شاہراہ بند کر دی۔
عرب میڈیا کے مطابق حریدی یہودیوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے یفنے کے علاقے میں شاہراہ نمبر 4 پر گاڑیوں کی آمدورفت روک دی۔ مظاہرین فوج میں لازمی بھرتی سے گریز کرنے والوں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ حریدی یہودی خود کو اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے سے مستثنی سمجھتے ہیں۔ اس معاملے پر اسرائیل کے اندرونی حلقوں میں اختلافات پائے جاتے ہیں، کیونکہ اسرائیلی فوج کو اس وقت افرادی قوت کی شدید کمی کا سامنا ہے۔
آپ کا تبصرہ