مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان جنرل محبی نے کہا ہے کہ صرف ایک وحشی تہذیب ہی اپنے سب سے بھاری اور تباہ کن بم کے لیے مقدس ماں کا نام استعمال کر سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، جنرل حسین محبی نے سماجی رابطے کے ایک پلیٹ فارم پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ صرف ایک وحشی تہذیب ہی اپنے سب سے بھاری بم کے لیے مقدس ماں کا لفظ استعمال کر سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل اس قوم کا ہے جو مشکلات میں خوفزدہ ہونے کے بجائے دشمن کے سب سے بڑے خطرے کو گلی کوچوں میں ہونے والے عام لوگوں کے طنز و مزاح کا موضوع بنا دیتی ہے۔
آپ کا تبصرہ