مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المیادین نے خبر دی ہے کہ عبرانی ذرائع ابلاغ نے آج اپنی رپورٹوں میں اعتراف کیا ہے کہ صیہونی حکومت شمالی سرحدوں میں لبنان کی حزب اللہ کی جانب سے برکان میزائلوں کے استعمال سے پریشان ہے۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ مقبوضہ شمالی علاقوں کو نشانہ بنانے کے لیے بھاری وار ہیڈز کے ساتھ برکان میزائلوں کا استعمال کرتی ہے جو کہ ان فورسز کے استعمال کردہ ہتھیاروں کی جنریشن میں ایک اہم اور حیرت انگیز پیشرفت ہے۔
صہیونی میڈیا نے مزید بتایا کہ برکان میزائل اسرائیل میں اہداف کو دھمکی دینے کے لیے حزب اللہ کی طاقت کی تباہ کن یاد دہانی ہے۔
جب تک حزب اللہ اسرائیل کے (مقبوضہ) شمالی علاقوں کو نشانہ بنا سکتی ہے اور ان علاقوں کو اس طرح کے ہتھیاروں سے دھمکا سکتی ہے، تب تک اس بات کا امکان نہیں ہے کہ شمالی علاقوں میں آباد کار اپنے گھروں کو لوٹ جائیں۔
مذکورہ ذرائع ابلاغ نے مزید بتایا کہ جب تک لبنانی حزب اللہ کے رضوان یونٹ کے خصوصی دستے شمالی سرحدوں کے قریب تعینات ہیں، (صیہونی) آبادکار اپنے گھروں کو واپس نہیں جائیں گے۔
حالیہ دنوں میں لبنان کی حزب اللہ نے بے گناہ فلسطینیوں کی حمایت میں صہیونی فوج کے ٹھکانوں کو برکان میزائلوں سے متعدد بار نشانہ بنایا ہے۔
صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ 10 کلو میٹر تک مار کرنے والا یہ میزائل انتہائی بھاری وار ہیڈ ہونے کے باوجود ہدف کے مقام سے 150 میٹر کے دائرے تک تباہی پھیلا سکتا ہے۔
مذکورہ ذرائع ابلاغ نے مزید بتایا کہ ہم پیش گوئی کرتے ہیں کہ آج لبنان کی حزب اللہ کے پاس ان میزائلوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ شمالی سرحدوں میں ان میزائلوں کا ظاہر ہونا حزب اللہ کی دھمکیوں اور میدانی پیش رفت کے ایک نئے دور کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔
آپ کا تبصرہ