27 نومبر، 2023، 3:08 PM

پاکستانی فورسز پر خودکش حملہ، 2 شہری جانبحق،3 فوجیوں سمیت 10 زخمی

پاکستانی فورسز پر خودکش حملہ، 2 شہری جانبحق،3 فوجیوں سمیت 10 زخمی

بنوں میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں 2 شہری جانبحق اور 3 فوجیوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 26 نومبر کو موٹرسائیکل سوار خود کش بمبارنے بنوں ضلع کے جنرل علاقے بکہ خیل میں سیکورٹی فورسز کے قافلے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے نتیجے میں دو شہری شہید ، سات زخمی اور تین فوجی بھی زخمی ہوئے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق، خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں میں 26 نومبر کو خود کش دھماکا کرنے والا افغان شہری نکلا۔

بیان کے مطابق خود کش بمبار کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی جو حافظ گل بہادر گروپ سے وابستہ تھا۔ دہشت گرد کا نام رابن اللہ ولد خانور گل جبکہ اُس کا تذکرہ نمبر  08916164 ہے۔ رابن اللہ 26 نومبر کو افغان شناختی کارڈ پر پاکستان میں داخل ہوا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

News ID 1920221

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha