مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قابض اسرائیلی فوج کے وحشیانہ فضائی حملے میں غزہ کے وسطی علاقے میں ایک رہائشی مکان کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔
فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 65 ہزار 419 سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ زخمیوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 67 ہزار 160 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارتِ صحت نے مزید بتایا کہ 18 مارچ 2025 سے شروع ہونے والی تازہ جارحیت میں بھی اب تک 12 ہزار 823 فلسطینی شہید اور 54 ہزار 944 زخمی ہو چکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ