مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ نے آج علی الصبح ایرانی جوہری تنصیبات پر فضائی حملہ کیا اور فردو، نطنز اور اصفہان کے جوہری مراکز کو نشانہ بنایا۔
امریکی حملے کے بعد ایران کی جوابی کاروائی کے حوالے سے انتہائی تشویش پائی جاتی ہے۔
امریکی ذرائع نے اسی حوالے سے آئندہ 48 گھنٹوں کو انتہائی اہم اور خطرناک قرار دیا ہے۔
این بی سی نے امریکی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے جوابی حملے کے بارے میں نہایت کا تشویش میں مبتلا ہے۔
یاد رہے کہ امریکہ نے ایرانی جوابی کارروائی سے بچنے کے لئے حملے کے فورا بعد پیغام دیا ہے کہ امریکہ کا ہدف جوہری مراکز ہی تھے۔
آپ کا تبصرہ