مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سینئر کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل غلام علی رشید کو ان کے آبائی شہر دزفول میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
شہید کمانڈر کی تدفین پیر کے روز صوبۂ خوزستان کے شہر دزفول میں واقع مقدس مقام سبز قبا میں کی گئی، جہاں امام علی رضا علیہ السلام کے بھائیوں میں سے ایک کا مزار موجود ہے۔ تدفین کے موقع پر عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
رہبر انقلاب اسلامی کے دو مشیروں، علی لاریجانی اور محمد مخبر نے بھی تدفین کی رسومات میں شرکت کی۔
تشییع جنازہ کے دوران عزاداروں نے "مردہ باد امریکہ" اور "مردہ باد اسرائیل" کے نعرے لگائے، اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہای کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ جنرل غلام علی رشید اور ایران کے دیگر کئی اعلیٰ فوجی کمانڈروں کو 13 جون سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے دوران ٹارگٹڈ حملوں میں شہید کیا گیا تھا۔ ان حملوں میں کئی ایٹمی سائنسدان بھی شہید ہوئے۔
آپ کا تبصرہ