مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپاہ کے سینئر کمانڈر جنرل موسوی نے کہا کہ غاصب رژیم کی جارحیت کے جواب میں سخت انتقامی کاروائی کا حکم ملا ہے۔
ان کا یہ بیان حالیہ صہیونی فضائی حملوں کے پس منظر میں سامنے آیا ہے، جن میں ایران کے عسکری اور اور رہائشی مقامات کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد ایرانی کمانڈر، سائنسدان اور شہری شہید ہوگئے۔
انہوں نے اس واقعے پر امام زمانہ (عج)، رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ایرانی قوم کی خدمت میں تعزیت اور تبریک پیش کی اور اس جارحیت کو بزدلانہ اور مجرمانہ اقدام قرار دیا۔
جنرل موسوی نے کہا کہ جیسا کہ آپ باخبر ہیں، مجرم صہیونی ریاست نے ہمارے متعدد علاقوں پر جارحیت کی، جن میں فوجی تنصیبات کے ساتھ ساتھ رہائشی علاقے بھی شامل ہیں۔ اس حملے کے نتیجے میں ہمارے عزیز کمانڈروں، جوانوں، سائنسدانوں اور عام شہریوں نے جام شہادت نوش کیا۔
انہوں نے رہبر انقلاب اسلامی کی طرف سے جاری ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں واضح اور قطعی طور پر حکم دیا گیا ہے کہ اس جارحیت کے منصوبہ سازوں اور ان کے حامیوں کو سخت ترین سزا دی جائے۔ ان شاء اللہ، شہداء کے پاک خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا اور یہ خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔
آپ کا تبصرہ