13 جون، 2025، 9:02 AM

صیہونی رژیم کو اس جارحیت کی سخت سزا ملے گی، وزارت دفاع

صیہونی رژیم کو اس جارحیت کی سخت سزا ملے گی، وزارت دفاع

ایران کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کو اس جارحیت کی کڑی سزا ملے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدام کے بعد ایران کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کیا ہے۔

جس کا متن حسب ذیل ہے:

جعلی اور مجرم صیہونی حکومت نے آج صبح ایک بار پھر اپنا مکروہ اور غیر انسانی چہرہ ظاہر کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک رہائشی قصبے پر بزدلانہ حملہ کرکے ایک صریح جرم کا ارتکاب کیا۔

اس وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں  مسلح افواج کے کئی کمانڈر اور سائنسدانوں سمیت معصوم شہری شہید ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور اس سفاک رژیم نے اپنی شیطانی فطرت کو پہلے سے کہیں زیادہ آشکار کردیا۔

وزارت دفاع نے ایران کی عظیم قوم اور شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج رہبر معظم کے حکم اور قوم کی حمایت سے سخت اور عبرتناک جواب کے لیے تیار ہے۔ صیہونی رژیم کو یقینی طور پر اس جارحیت کی قیمت  چکانی پڑے گی۔

News ID 1933412

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha