مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، بعض میڈیا ذرائع کی جانب سے سپاہ پاسداران کے جنرل علی فدوی، جنرل حاجی زادہ، اور دیگر کمانڈروں کی شہادت کے بارے میں پھیلائی گئی خبریں درست نہیں ہے اور یہ دشمن کے پروپینگنڈہ وار کا حصہ ہیں۔
صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے میں نہتے شہریوں، فوجی کمانڈروں اور ایٹمی سائنسدانوں کی بڑے پیمانے پر شہادتیں ہوئیں، تاہم دیگر کمانڈروں کی شہادت کی افواہوں کا بازار بھی گرم ہے۔
ان میں سے کچھ افواہیں، جیسے جنرل علی فدوی، جنرل حاجی زادہ اور دیگر کمانڈروں کی شہادت،درست نہیں ہیں جب کہ مذکورہ کمانڈر اپنے آپریشنل مشن میں مصروف ہیں اور مسلح افواج کے اسرائیل پر جوابی حملے کی کمانڈ کریں گے۔
صیہونی حکومت سے وابستہ اکاؤنٹس کے ذریعے ان افواہوں کو پھیلانا دو عمومی مقاصد کے ساتھ انجام پاتا ہے: ایک تو کمانڈروں کی شہادت کی جھوٹی خبریں شائع کر کے عوام کے حوصلے پست کرنا ہے دوسرا، مسلح افواج کے ان کمانڈروں کے بارے میں خبریں حاصل کرنا جو دشمن کے نشانے پر ہیں۔
آپ کا تبصرہ