13 جون، 2025، 9:39 AM

ایران کی انتقامی کاروائی، مقبوضہ علاقوں میں خوف و ہراس، نیتن یاہو بھاگنے پر مجبور

ایران کی انتقامی کاروائی، مقبوضہ علاقوں میں خوف و ہراس، نیتن یاہو بھاگنے پر مجبور

صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایران کی ممکنہ جوابی کارروائی کے خدشے سے مقبوضہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، یہاں تک کہ صہیونی وزیراعظم کا طیارہ "بن گورین" ایئرپورٹ سے نامعلوم مقام کی طرف پرواز کر گیا ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کی جانب سے شدید انتقامی کارروائی کے امکان کے پیش نظر صہیونی کابینہ کے وزراء زیرزمین پناہ گاہوں میں منتقل کر دیے گئے ہیں، جبکہ تل ابیب کی دیمونا ایٹمی تنصیبات کو سب سے زیادہ خطرہ لاحق ہے۔

اسرائیلی چینل "کان" کی رپورٹ کے مطابق، پورے مقبوضہ علاقے میں خطرے کا اعلان کرتے ہوئے اسکولوں اور سرکاری دفاتر کو بند کر دیا گیا ہے اور صیہونی کی بڑی تعداد نے بینکروں کی طرف رخ کر لیا ہے۔

دوسری جانب نیتن یاہو نے ایران کے خلاف جارحیت کا اعتراف کرتے ہوئے صہیونی بستیوں کے مکینوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ "ہم نے ایک کامیاب ابتدائی حملہ کیا ہے، لیکن ہمیں معلوم ہے کہ کوئی بھی جنگ بے قیمت نہیں ہوتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام صیہونی سکیورٹی ہدایات پر مکمل عمل کریں، کیونکہ ممکن ہے کہ ہمیں معمول سے زیادہ دیر تک پناہ گاہوں میں رہنا پڑے۔

News ID 1933418

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha