مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسنی اژہ ای نے کہا کہ صہیونی حکومت نے اپنی حالیہ بزدلانہ کارروائی سے ایک بار پھر اپنی وحشیانہ اور غیر انسانی فطرت کو بے نقاب کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یقیناً، اللہ تعالیٰ کی نصرت اور مجاہدین اسلام کے عزم و ارادے سے اس حکومت کو ایسا دردناک اور فیصلہ کن جواب ملے گا جو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس واتل حکومت نے ثابت کر دیا ہے کہ اگر موقع ملے تو وہ ایرانی عوام کے خلاف کسی بھی ظلم و بربریت سے گریز نہیں کرے گی۔
اژہای نے حملے میں شہید ہونے والے کمانڈرز، سائنسدانوں، خواتین اور بچوں کی شہادت پر امام زمانہ (عج)، رہبر معظم انقلاب اسلامی، ملت انقلابی ایران، شہداء کے خانوادوں کو تعزیت اور تبریک پیش کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے کامل یقین ہے کہ ایران کی فوجی اور ایٹمی قوت، پہلے سے بھی زیادہ طاقتور ہو کر ترقی کی راہ پر گامزن رہے گی اور صہیونی مجرموں سے سخت انتقام لیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ