مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکومت نے واضح کیا ہے کہ حالیہ "وعده صادق ۳" آپریشن کے تحت صہیونی حکومت کے خلاف تادیبی اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
خاتون ترجمان نے کہا کہ صہیونی حکومت کی دہشت گردانہ اور وحشیانہ کارروائی کے خلاف ردعمل ناگزیر تھا، اور یہ کارروائی رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم اور مسلح افواج کے باہمی تعاون سے عمل میں آئی۔
فاطمہ مهاجرانی نے کہا کہ صہیونی حکومت کی سرکوبی ہمارے قومی وقار اور عوام کے جائز حقوق کے دفاع کے لیے ضروری تھی، اور جہاں بھی اور جب بھی ضرورت ہو، ایران اپنے دفاعی اقدامات جاری رکھے گا۔
کابینہ کے غیر اجلاس کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر ایسی ضرورت محسوس ہوئی تو میڈیا کو بروقت مطلع کیا جائے گا۔ حکومت اس وقت کوشش کر رہی ہے کہ ملکی امور کو اعلیٰ سطح پر اور بغیر کسی خلل کے چلایا جائے۔
آپ کا تبصرہ