مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، روسی خبر رساں ایجنسی "تاس" نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں میں اسرائیل کے 150 مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی نے تصدیق کی کہ ان حملوں میں ان اسرائیلی فضائی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جہاں ایف-35، ایف-16 اور ایف-15 لڑاکا طیارے تعینات تھے۔
ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی حکومت کے اہم اور حساس مراکز، جن میں نواتیم، پالماخیم اور رامات دیوید کے فضائی اڈے شامل ہیں، ایران کے میزائل حملوں کا ہدف بنے۔
عبرانی اخبار ہارٹز کے ایک صحافی نے بھی اعتراف کیا کہ میں نے ماضی میں کئی ایسی جگہیں دیکھی ہیں جہاں میزائل گرے ہوں، لیکن تباہی کی یہ شدت ماضی میں کبھی نہیں دیکھی۔
آپ کا تبصرہ