مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المیادین ٹی وی چینل کے رپورٹر نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے میزائل، صہیونی حکومت کے دو فضائی دفاعی نظاموں"پٹریاٹ" اور "حیتس" کی کئی پرتوں کو عبور کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں میں اپنے مقررہ اہداف تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔
یہ خبر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ قابض صہیونی فوج نے آج صبح ایران کے میزائل حملوں کے جواب میں مقبوضہ شمالی فلسطین کے علاقوں میں دو ذخیرہ فوجی بریگیڈز تعینات کیے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی ذرائع ابلاغ نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے خودکش ڈرون "آرش" بھی مقبوضہ علاقوں کے اندر اپنے اہداف پر جا لگے ہیں۔
آپ کا تبصرہ