مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تشییع جنازہ کے دوران "لبیک یا حسینؑ" اور "مرگ بر اسرائیل" جیسے فلک شگاف نعروں کے ساتھ فضا ایمان و مزاحمت سے گونجتی رہی، جبکہ ہر شہر میں عوام نے یکجہتی اور اتحاد کا بے مثال مظاہرہ کیا۔
جنرل حاجی زادہ اور جنرل محمود باقری کو اشکبار آنکھوں کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا
صہیونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے ایرانی فوجی کمانڈروں اور ایٹمی سائنسدانوں سمیت عام شہریوں کی تہران میں کل باشکوہ تشییع جنازہ ہوئی جس میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی۔
آج صبح دوبارہ بھشت زہرا میں تشییع جنازہ کا آغاز نماز جنازہ اور دعائیہ کلمات سے ہوا، جس میں ملک کی فوجی قیادت، شہداء کے اہل خانہ، مذہبی علما، حکومتی شخصیات اور ہزاروں سوگوار شہری شریک ہوئے۔ اس موقع پر بہشت زہرا کی فضا تکبیر، صلوات اور نعروں سے معمور رہی۔ شرکاء وقفے وقفے سے مردہ باد امریکہ اور مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگا رہے تھے۔
نماز جنازہ کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے دو عظیم سپوتوں، سپاہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ کے سربراہ شہید جنرل حاجی زادہ اور شہید جنرل محمود باقری کو سپردِ خاک کر دیا گیا۔
شہداء باقری و حاجیزاده کی تشییع و تدفین کے مناظر
سپاہ پاسداران انقلاب کے سابق سربراہ "شہید جنرل سلامی" سپرد خاک
صہیونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے ایرانی فوجی کمانڈروں اور ایٹمی سائنسدانوں سمیت عام شہریوں کی تہران میں کل باشکوہ تشییع جنازہ ہوئی جس میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی۔
آج صبح دوبارہ حرم حضرت عبدالعظیم حسنیؑ زہرا میں تشییع جنازہ کا آغاز نماز جنازہ اور دعائیہ کلمات سے ہوا، جس میں ملک کی فوجی قیادت، شہداء کے اہل خانہ، مذہبی علما، حکومتی شخصیات اور ہزاروں سوگوار شہری شریک ہوئے۔ اس موقع پر بہشت زہرا کی فضا تکبیر، صلوات اور نعروں سے معمور رہی۔ شرکاء وقفے وقفے سے مردہ باد امریکہ اور مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگا رہے تھے۔
نماز جنازہ کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے دو عظیم سپوتوں، سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ شہید جنرل سلامی اور شہید جنرل شانہ ئی کو سپردِ خاک کر دیا گیا۔
جنرل قاآنی اور ان کی اہلیہ کی شہداء کی تشییع جنازہ میں شرکت
شہید جنرل حسین سلامی کی تشییع و تدفین میں زینب سلیمانی کی شرکت
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق سربراہ شہید جنرل حسین سلامی کی تشییع و تدفین کی پُرسوز تقریب میں شہید قاسم سلیمانی کی صاحبزادی، زینب سلیمانی نے بھی شرکت کی۔
بیجار میں شہید رضا بسطامی کی تشییع و تدفین
شہداء اقتدار میں شامل مدافع وطن، شہید رضا بسطامی کی تشییع جنازہ اور تدفین کی باوقار تقریب آج بیجار شہر میں عوام کی بھرپور شرکت کے ساتھ منعقد ہوئی۔
شہید کی میت کو قومی پرچم میں لپیٹ کر جلوس کی صورت میں شہر کی مرکزی شاہراہوں سے گزارا گیا، جہاں عوام نے گلاب نچھاور کیے، نعرۂ "لبیک یا حسینؑ" بلند کیا، اور شہید کو پُرعقیدت انداز میں الوداع کہا۔
تشییع کے بعد شہید رضا بسطامی کو بیجار کے مقامی شہداء قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
ہمدان میں شہید جنرل علی شادمانی کی پُرشکوہ تشییع
شہید جنرل علی شادمانی کی پیکرِ مطہر کی تشییع آج صوبہ ہمدان انتہائی باوقار اور پرشکوہ انداز میں انجام پائی۔
ہزاروں کی تعداد میں مرد و زن، جوان و بزرگ سڑکوں پر امڈ آئے اور وطن کے اس سپوت کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جنہوں نے اپنی جان، اسلام، انقلاب اور ایران کی سربلندی کے لیے نثار کر دی۔
جلوس کے دوران "لبیک یا حسینؑ" اور "مرگ بر اسرائیل" جیسے نعرے فضا میں گونجتے رہے، اور شہریوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے شہید کے جنازے کا استقبال کیا۔
تشییع کے بعد شہید علی شادمانی کو ہمدان کے گلزار شہدائے ہمدان میں سپرد خاک کیا گیا، جہاں علما، عسکری و حکومتی شخصیات اور شہید کے اہل خانہ نے شرکت کی۔
وزیر ٹرانسپورٹ اور شہری ترقی کی شہید جنرل علی شادمانی کی تشییع جنازہ میں شرکت
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ اور شہری ترقی نے آج ہمدان میں شہید جنرل علی شادمانی کی پرشکوہ تشییع جنازہ میں شرکت کی اور شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر وزیر موصوف نے شہید کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔
حرم حضرت عبدالعظیم حسنیؑ میں شہید جنرل سلامی کی نماز جنازہ
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ شہید جنرل حسین سلامی اور شہید شانه ای کی نماز جنازہ آج حرم حضرت عبدالعظیم حسنیؑ میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔
ہم فخر کے ساتھ والد کے راستے پر گامزن رہیں گے، شہید کی بیٹی
ایرانی سابق سپیکر اور متولی حرم عبدالعظیم حسنیؑ کی شہید جنرل حسین سلامی کی تدفین میں شرکت
شہید حسین سلامی کی تدفین کی تقریب میں ممتاز سیاسی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی، جن میں ایران کے سابق اسپیکر علی لاریجانی, جنرل قاآنی اور متولی حرم حضرت عبدالعظیم حسنیؑ حجتالاسلام قاضی عسگر نمایاں تھے۔ دونوں شخصیات نے شہید کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
بندر عباس میں شہید سعید آذربادگان کی تدفین
اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے بندر عباس سے تعلق رکھنے والے وطن کے بہادر فرزند شہید سعید آذربادگان کی پیکر مطہر کو آج گلزار شہدائے بندرعباس میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
تدفین کی یہ پرسوز تقریب عوام کی بھرپور شرکت اور شہداء سے والہانہ عقیدت کے جذبات کے ساتھ منعقد ہوئی۔ جلوس جنازہ کے دوران فضا "لبیک یا حسینؑ" اور "مرگ بر اسرائیل" کے نعروں سے گونجتی رہی۔
شہید کے اہل خانہ، فوجی افسران، مقامی علماء، اور سرکاری عہدیداران نے بھی اس روحانی موقع پر شرکت کی اور شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
شہید ربانی کے پیکرِ مطہر پر تلقین خوانی کے مناظر
شہید لیفٹیننٹ جنرل حسین محقق کی تشییع اور تدفین کی تقریب سے مہر نیوز کی رپورٹ
آپ کا تبصرہ