6 جولائی، 2025، 3:27 PM

ایران شہداء کربلا کے سوگ میں ڈوبا ہوا، ہر جانب "یا حسینؑ" کی صدائیں/تصاویر، ویڈیوز

ایران شہداء کربلا کے سوگ میں ڈوبا ہوا، ہر جانب "یا حسینؑ" کی صدائیں/تصاویر، ویڈیوز

عاشور کے دن امام حسینؑ سے عقیدت کا عظیم مظاہرہ، ملک بھر میں جلوس، مجالس اور روایتی عزاداری، ایران کا ہر گوشہ عزاخانہ بن گیا

مہر خبررساں ایجنسی کی خصوصی رپورٹ: ماہِ محرم کی دسویں تاریخ، یعنی یومِ عاشورا کے موقع پر پورا ایران سوگ و ماتم میں ڈوبا ہوا ہے۔ امام حسین علیہ السلام، سید و سالارِ شہیدان، کی یاد میں پورا ایران روایتی انداز میں غم و عقیدت کا بھرپور اظہار کررہا ہے۔  ملک کے مختلف شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں عزادارانِ حسینی نے اپنے اپنے آبائی رسم و رواج کے مطابق عزاداری کرتے ہوئے امام مظلومؑ سے محبت و وفاداری کا عملی ثبوت دے رہے ہیں۔ یہ مناظر ایران کی گلیوں، سڑکوں، امام بارگاہوں اور حسینیہ جات میں واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں جہاں نوحہ و ماتم اور "یا حسینؑ" کی صدائیں گونج رہی ہیں۔

گھروں میں مجالس اور پرسہ داری کی روایت 

معنوی میراث جو نسلوں کو جوڑتی ہے۔ ایران کی شیعہ ثقافت میں "گھروں میں مقتل خوانی" سب سے قدیم اور معتبر طریقۂ عزاداری سمجھا جاتا ہے جس کی تاریخ کئی صدیوں پر محیط ہے۔ خاص طور پر ان ادوار میں جب عوامی اجتماعات پر پابندی عائد تھی، لوگ گھروں میں چھوٹی چھوٹی مجالس کا اہتمام کرکے امام حسینؑ اور ان کے وفادار ساتھیوں کی یاد منایا کرتے تھے۔

ایران شہداء کربلا کے سوگ میں ڈوبا ہوا، ہر جانب "یا حسینؑ" کی صدائیں/تصاویر، ویڈیوز

ایران شہداء کربلا کے سوگ میں ڈوبا ہوا، ہر جانب "یا حسینؑ" کی صدائیں/تصاویر، ویڈیوز

یہ گھریلو مجالس آج بھی ایران کے مختلف علاقوں میں، خاص طور پر ایام محرم میں جوش و جذبے کے ساتھ منعقد ہوتی ہیں۔ ان مجالس کا کردار صرف مذہبی رسومات تک محدود نہیں بلکہ یہ گھرانوں کو جوڑنے، دینی تعلیمات کو منتقل کرنے، اور سماجی و خاندانی روابط کو مضبوط کرنے کا ذریعہ بھی بنتی ہیں۔

خواتین کی مجلس عزا اور مقتل خوانی

گھریلو مجالسِ عزا میں خواتین کو ایک بنیادی ستون کی حیثیت حاصل ہے۔ اس سنت حسینی کے بقا و استمرار میں ان کا کردار نہایت مؤثر اور کلیدی ہے۔ ایسے گھریلو اجتماعات خواتین کے لیے نہ صرف عزاداری کا ذریعہ ہوتے ہیں، بلکہ ایک ایسا ماحول بھی فراہم کرتے ہیں جہاں وہ ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر دکھ درد بانٹتی ہیں، نوحے پڑھتی ہیں، مصائب کا تذکرہ کرتی ہیں اور امام حسینؑ کی یاد کو زندہ رکھتی ہیں۔ ساتھ ہی اپنی روزمرہ زندگی کی تھکن بھی ہلکی کرتی ہیں۔

مریم داوودی، گرگان کے ایک محلّے میں کئی سالوں سے گھریلو روضہ منعقد کرنے والی خاتون، خبرگزاری "مہر" سے گفتگو میں کہتی ہیں کہ جب ہم روضہ‌ خوانی کرتے ہیں تو پورے گھر کا ماحول ہمدردی اور سکون سے بھر جاتا ہے۔ وہ آنسو جو بہتے ہیں، دلوں کو ہلکا کر دیتے ہیں۔ یہ مجالس ہمیں ہماری تاریخ سے جوڑتی ہیں اور ہماری تکلیفوں کو کم کرنے میں مددگار ہوتی ہیں۔

وہ مزید کہتی ہیں کہ ہمارے خاندان کی نوجوان بچیوں کے لیے یہ بہت اہم ہے کہ وہ یہ روایات اپنی ماؤں اور بزرگوں سے سیکھیں۔ وہ دیکھتی ہیں کہ کس طرح ان کی مائیں جذبے اور محبت سے یہ مجالس برپا کرتی ہیں۔ یہی طریقہ ہے جس سے حسینی جذبہ نئی نسلوں میں منتقل ہوتا ہے۔

مشہد، حرم مطہر کے راستوں پر عزاداروں کا سمندر

مشہد مقدس میں حضرت رضا علیہ السلام کے حرم مقدس میں عزاداری بھرپور عقیدت کے ساتھ منائی جارہی ہے، شہر کے مختلف علاقوں سے ماتمی دستے اور عزادار حرم مطہر کی طرف جانے والے راستوں پر گامزن ہیں۔

صدر پزشکیان میں تبریز میں جلوس عزاداری میں شرکت

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے آبائی شہر تبریز میں عاشورا کے دن جلوس عزا میں شرکت کی اور عزاداروں کے ساتھ نماز ظہرین ادا کا فریضہ ادا کیا۔

زنجان، عشق اور غم میں ڈوبے عزادار روایتی انداز میں ماتم داری میں مصروف

زنجان نہ صرف ایک ماتمی شہر ہے، بلکہ ایک زندہ اور متحرک تجلی ہے۔ عاشورا کے دن یہ سرزمین ایمان کی بھڑکتی ہوئی مشعلوں، ایثار کے بے مثال جلووں، اور پاکیزہ غم کی روشن کرنوں میں ڈھل جاتی ہے۔

صبح کے اولین لمحوں سے ہی شہر کی قدیمی گزرگاہوں میں سنج اور طبل کی گونج عاشقانِ حسینؑ کے دلوں کو عزاخانوں اور مساجد کی طرف کھینچ لاتی ہے۔ عزاداری کے سیاہ پرچم، گویا حق کے لشکر کے علمبردار، گھروں اور دکانوں کی پیشانیوں پر لہرانے لگتے ہیں تاکہ کربلا کا مرثیہ پھر سے تازہ ہو جائے، اور آلِ رسولؐ کی مظلومیت کی یاد دلوں میں زندہ کی جا سکے۔

ایران شہداء کربلا کے سوگ میں ڈوبا ہوا، ہر جانب "یا حسینؑ" کی صدائیں/تصاویر، ویڈیوز

اس حماسی دن میں زنجان، حسینی عشق سے سرشار پروانوں کے سیلاب کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔ گلیوں کی سیاہ پوشی، زنجیر زنی، سینه‌زنی اور اجتماعات سب اہل بیتؑ سے بے پناہ اخلاص اور دلدادگی کا پرجوش اظہار ہیں۔

ایران شہداء کربلا کے سوگ میں ڈوبا ہوا، ہر جانب "یا حسینؑ" کی صدائیں/تصاویر، ویڈیوز

حماسه کی صداؤں کے درمیان، نماز ظہر عاشورا باجماعت، خشوع و خضوع کے ساتھ مساجد و امام بارگاہوں میں ادا کی جاتی ہے۔ یہ نماز صرف عبادت نہیں بلکہ امام حسینؑ کے آخری قیام اور اُن کی آخری سجدے کے ساتھ ایک عہد نو کی تجدید بھی ہے۔

شیراز تیسرا حرم اہل بیتؑ، شہید کربلا کے غم میں ڈوبا ہوا

عزاداریِ امام حسینؑ گرمی کی شدت سے متاثر نہیں ہوتی شیراز جو ایران میں تیسرا حرمِ اہل بیتؑ کہلاتا ہے، یوم عاشورا کے موقع پر سراپا سوگ اور عزاداری کا منظر پیش کر رہا ہے۔

شہر کے ہر کونے سے عزاداری کے جلوس برآمد ہوکر حرم مطہر حضرت شاہچراغؒ کی جانب گامزن ہیں تاکہ وہاں نمازِ ظہرِ عاشورا کو شان و شوق کے ساتھ ادا کر سکیں۔

تہران میں مقیم نایجیریا کے شہریوں کی شاہ عبد العظیم کے مزار پر ماتم داری

مغربی آذربائجان، ارومیہ میں یوم عاشور کی مجلس عزا اور جلوس 

کُردستان کی پہاڑیوں میں عاشورا؛ امام حسینؑ سے اہلِ کرد کی بے مثال عقیدت

ایران کے صوبہ کردستان میں عاشورا صرف ایک مذہبی موقع نہیں، بلکہ انسانی و الٰہی اقدار سے تجدیدِ پیمان کا دن سمجھا جاتا ہے۔

کردستان کے عوام خواہ اہلِ سنت ہوں یا شیعہ، سبھی کو امام حسینؑ سے خاص عقیدت ہے اور وہ عاشورا کے دن نہایت جوش و محبت کے ساتھ عزاداری میں شریک ہوتے ہیں۔

شہر سنندج، قروہ، بیجار، کامیاران اور دہگلان سمیت پورے خطے میں مجالس عاشورا بھرپور عقیدت، سادگی اور باہمی محبت کے ساتھ منعقد کی جا رہی ہیں۔ ان ایّام میں کوچہ و بازار میں روضہ خوانی کی محفلیں، قرآن خوانی کی مجالس اور نذری کھانے پکانے کی روایتیں عام نظر آتی ہیں، جو اہل کرد کی حسینی محبت کا عملی اظہار ہیں۔

سیستان و بلوچستان کے مرکزی اور سرحدی علاقوں میں مظلوم کربلا سے اظہار عقیدت اور مجالس 

سیستان و بلوچستان کے مرکزی اور سرحدی شہروں اور قصبوں میں بھی دیگر علاقوں کی طرح یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ صوبے کے شیعہ اور سنی عوام اہل بیت سے عقیدت کے تحت مل کر مجالس عزا اور جلوس کا اہتمام کررہے ہیں۔

قم کی فضا سوگوار؛ عزاداری کے جلوس حضرت معصومہؑ کے حرم کی جانب رواں دواں

قم، یومِ عاشور پر مکمل طور پر غم اور سوگ کے رنگ میں ڈوبا ہوا ہے۔ یوم عاشور کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں سے سینه‌زنی اور زنجیرزنی کے متعدد جلوس حضرت فاطمہ معصومہ سلام‌الله‌علیها کے روضۂ اقدس کی طرف رواں دواں ہیں تاکہ کریمۂ اہل بیتؑ کی بارگاہ میں امام حسینؑ کی شہادت پر تعزیت پیش کریں۔

صبح کے اوّلین لمحات سے ہی حرم مطہر کی طرف جانے والے راستے عزاداران سے بھر گئے تھے۔ ہزاروں عزادار، مذہبی انجمنوں کی شکل میں اور پا برہنہ حرم مطہر کی جانب گامزن ہیں۔

ایران شہداء کربلا کے سوگ میں ڈوبا ہوا، ہر جانب "یا حسینؑ" کی صدائیں/تصاویر، ویڈیوز

ایران شہداء کربلا کے سوگ میں ڈوبا ہوا، ہر جانب "یا حسینؑ" کی صدائیں/تصاویر، ویڈیوز

ایران شہداء کربلا کے سوگ میں ڈوبا ہوا، ہر جانب "یا حسینؑ" کی صدائیں/تصاویر، ویڈیوز

اردبیل میں یوم عاشور کی مجلس عزا اور جلوس 

کرمانشاہ میں عزاداری امام حسین علیہ السلام جاری

قزوین میں عاشورا کی عزاداری؛ امامزادہ حسینؑ کے مزار پر عزاداروں کا ہجوم

قزوین میں یومِ عاشورا کا سوگوار منظر پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے، خاص طور پر امامزاده حسینؑ کے حرم مقدس پر عزاداروں کا ہجوم قابل دید ہے۔

شہر میں عزاداری کی رسومات کا آغاز عاشورا کی صبح ہی سے ہو گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں سے عزاداری کے جلوس، سینه‌زنی اور نوحہ خوانی کے ساتھ امامزاده حسینؑ کی زیارتگاہ کی جانب رواں دواں ہیں۔

News ID 1934136

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha