مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے مختلف شہروں، خصوصا مقبوضہ بیت المقدس اور تل ابیب میں ہفتے کی شب ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر حکومت سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جاری جنگ کو فوری طور پر روکا جائے۔
تل ابیب کی مرکزی شاہراہوں پر ہونے والے ان مظاہروں میں صہیونی یرغمالیوں کے اہل خانہ اور اپوزیشن رہنماؤں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے جزوی تبادلہ نامنظور اور سب کو واپس لاؤ جیسے نعرے لگائے۔
مقبوضہ بیت المقدس میں بھی مظاہرین نے ایک مرکزی شاہراہ کو بند کر دیا، جب کہ دیگر شہروں میں بھی احتجاجی اجتماعات دیکھنے میں آئے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نیتن یاہو کو ایران کے خلاف فیصلے کی طرح ایک بہادرانہ فیصلہ کرتے ہوئے جنگ بند کرنی چاہیے اور تمام قیدیوں کی رہائی کے لیے معاہدہ کرنا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ