29 جون، 2025، 11:39 AM

سپاہ پاسداران انقلاب کے سابق سربراہ "شہید جنرل سلامی" سپرد خاک

سپاہ پاسداران انقلاب کے سابق سربراہ "شہید جنرل سلامی" سپرد خاک

شہید جنرل حسین سلامی اور شہید جنرل مسعود شانہ ئی کو حرم حضرت عبدالعظیم حسنی میں سپرد خاک کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے ایرانی فوجی کمانڈروں اور ایٹمی سائنسدانوں سمیت عام شہریوں کی تہران میں کل باشکوہ تشییع جنازہ ہوئی جس میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی۔

آج صبح دوبارہ حرم حضرت عبدالعظیم حسنیؑ زہرا میں تشییع جنازہ کا آغاز نماز جنازہ اور دعائیہ کلمات سے ہوا، جس میں ملک کی فوجی قیادت، شہداء کے اہل خانہ، مذہبی علما، حکومتی شخصیات اور ہزاروں سوگوار شہری شریک ہوئے۔ اس موقع پر بہشت زہرا کی فضا تکبیر، صلوات اور نعروں سے معمور رہی۔ شرکاء وقفے وقفے سے مردہ باد امریکہ اور مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگا رہے تھے۔

نماز جنازہ کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے دو عظیم سپوتوں، سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ شہید جنرل سلامی اور شہید جنرل شانہ ئی کو سپردِ خاک کر دیا گیا۔

News ID 1933978

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha