مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کے سابق سربراہ شہید جنرل غلام علی رشید اور ان کے بیٹے شہید عباس رشید کو خراج عقیدت، اسرائیل کے خلاف تاریخی ردعمل کو بے مثال قرار دیا
تفصیلات کے مطابق، قالیباف نے شہید جنرل رشید کے گھر پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جس انداز سے صہیونی حکومت کو 12 روزہ جنگ میں جواب دیا گیا، وہ اس کی تاریخ میں ایک بے نظیر مرحلہ ہے۔ ایسی جرات اور توانائی کسی اور ملک میں نظر نہیں آئی۔ اسلامی جمہوری ایران نے ثابت کیا کہ وہ یہ قابلیت رکھتا ہے۔ ان تمام اقدامات میں شہید جنرل رشید کا کردار نمایاں اور فیصلہ کن تھا۔
قالیباف نے شہید جنرل رشید کی شخصیت کو بے مثال قرار دیا اور کہا کہ ان کی بصیرت، حکمت عملی، خلاقیت، اور جرات آمیز قیادت نے ایران کی عسکری حکمت عملی کو نئی جہت دی۔
ان کے مطابق شہید جنرل رشید نہ صرف میدان جنگ کے ماہر تھے بلکہ فکری اور عملیاتی سطح پر بھی ایک نایاب گوہر تھے۔
انہوں نے شہید جنرل رشید اور ان کے بیٹے کی شہادت کے بعد خاندان کے غم کو بھاری صدمہ قرار دیا اور دعا کی کہ خداوند متعال اس صبر کا بہترین اجر عطا کرے۔
اس موقع پر انہوں نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے انٹیلیجنس شعبے کے نائب سربراہ شہید میجر جنرل حسن محقق کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں بھی خراج عقیدت پیش کیا۔
آپ کا تبصرہ