29 جون، 2025، 4:35 PM

امت مسلمہ میں بیداری کی لہر، ایشیا سے افریقہ تک اسرائیل کے خلاف انسانیت کی آواز بلند ہونے لگی+ ویڈیو

امت مسلمہ میں بیداری کی لہر، ایشیا سے افریقہ تک اسرائیل کے خلاف انسانیت کی آواز بلند ہونے لگی+ ویڈیو

ایران کے شہداء کے جنازے صدائے احتجاج بن گئے، پاکستان، عرب دنیا، افریقہ اور ہندوستان کے نوجوانوں نے دشمن کو للکارا اور امت مسلمہ کو صہیونی حکومت کے خلاف متحد ہونے کا پیغام دے ڈالا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رواں ہفتے ایران میں ہونے والے شہداء کے عظیم الشان تشییع جنازہ نے عالمی سطح پر مزاحمتی شعور کو نئی زندگی دی۔ اس موقع پر مختلف ممالک کے طلباء اور نوجوانوں نے پوری امت مسلمہ اور عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے والے پیغامات جاری کیے، جن میں صہیونی مظالم اور امریکی استکبار کے خلاف امت کی بیداری پر زور دیا گیا۔

ایران پاکستانی عوام کے اخلاص اور فلسطینی مظلومین کے ساتھ کی جانے والی یکجہتی پر دل کی گہرائی سے شکر گزار ہے

پاکستانی طالبعلم نے ملت پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستانی عوام کے اخلاص اور فلسطینی مظلومین کے ساتھ کی جانے والی یکجہتی پر دل کی گہرائی سے شکر گزار ہے۔ فلسطین صرف مشرق وسطی نہیں بلکہ پوری امت اسلامیہ کا مسئلہ ہے، جس کا حل صرف اتحاد میں ہے۔

ایرانی نوجوانوں نے عرب عوام کے جذبات کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء زیر زمین بنکرز میں چھپے نہیں تھے، وہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر دشمن کا سامنا کر رہے تھے۔ ہمارا اسلحہ ایمان، غیرت اور ارادہ ہے۔ اب وقت ہے کہ عرب قومیں عدل اور آزادی کے قافلے کا حصہ بنیں۔

یورپ اور امریکہ نے ہمیں غلام بنایا، مارا، اور آج فلسطین میں یہی ظلم دہرا رہے ہیں

نائجیریا سے تعلق رکھنے والے طالبعلم نے افریقی اقوام کو پکارا کہ یورپ اور امریکہ نے ہمیں غلام بنایا، مارا، اور آج فلسطین میں یہی ظلم دہرا رہے ہیں۔ کیا ہم پھر خاموش رہیں گے؟ وقت آگیا ہے کہ افریقہ بیدار ہوجائے اور فلسطین کی حمایت میں قیام کرے۔

اسی طالبعلم نے نائجیریا کی قوم کو بھی براہ راست مخاطب ہوکر کہا کہ ایران تم سے کہتا ہے: اٹھو اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف متحد ہو جاؤ۔ بچوں اور ماؤں کے قتل عام پر خاموشی انسانیت سے غداری ہے۔ دنیا کو چاہیے کہ ظلم پر خاموشی ختم کرے اور مزاحمت کی صف میں شامل ہو۔

اب ہندوستانی عوام خود فیصلہ کریں کہ عزت کہاں ہے اور ذلت کہاں!

بھارتی طالبعلم نے ہندوستانی عوام کو احساس ذمہ داری دلاتے ہوئے کہا کہ ایرانی شہداء اپنے گھروں میں عزت سے شہید ہوئے، جبکہ دشمن خوف سے بنکروں میں چھپا رہا۔ جو حق پر ہو، وہ چھپتا نہیں۔ اب ہندوستانی عوام خود فیصلہ کریں کہ عزت کہاں ہے اور ذلت کہاں!۔

News ID 1933985

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha