مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت زہرا (س) کے یوم شہادت کے موقع پر ملک بھر میں 300 شہدائے گمنام کے جسد ہائے خاکی کی تشییع جنازہ کی گئی۔
حضرت فاطمہ الزہراؑ کی شہادت کے ایام اور یوم شہدائے گمنام کے موقع پر ایران بھر میں مختلف شہروں میں منعقدہ تقاریب کے دوران دفاع مقدس کے 300 گمنام شہداء کے جنازوں کا احترام کے ساتھ جلوس نکالا گیا، جس میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ان شہداء میں سے 200 کی ملک کے مختلف شہروں میں جب کہ 100 شہیدوں کی تہران یونیورسٹی کے احاطے میں ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں تشییع جنازہ ہوئی۔



تقاریب کے دوران عوام کی بھرپور شرکت کو شہداء کی خدمات، ایثار اور دفاع مقدس کے جذبے کے ساتھ وفاداری کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
شہداء کے جنازوں میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت مزاحمت کے تسلسل کا پیغام ہے، جنرل حسن زادہ
سپاہ محمد رسول اللہؐ تہران کے کمانڈر سردار حسن حسنزادہ نے شہدائے گمنام کی تشییع جنازے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی وسیع شرکت اس بات کی علامت ہے کہ 47 برس گزر جانے کے باوجود لوگ اب بھی انقلاب اسلامی کے ساتھ ثابت قدم ہیں۔
سردار حسنزادہ کے مطابق، عوام کی بھرپور شرکت اس امر کی عکاس ہے کہ وہ انقلاب اور شہداء کے ساتھ اپنے تمام وعدوں پر آج بھی مضبوطی سے قائم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ "12 روزہ جنگ سے قبل بہت سے لوگ یہ باتیں محض نعرے سمجھتے تھے، لیکن جنگ نے ثابت کر دیا کہ یہ قوم استکبار کے دعووں کے برخلاف اپنے اتحاد اور عزم کے ذریعے دشمن کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کی یہ شرکت ایک بار پھر ظاہر کرتی ہے کہ عوام کا ارادہ مضبوط اور مستحکم ہے۔
دفاعی طاقت رکھنا عقل کا تقاضا ہے، مشیر رہبر معظم انقلاب
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر غلام علی حداد عادل نے کہا کہ کسی بھی ملک کے لیے دفاعی طاقت کا ہونا ناگزیر ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ "کیا کوئی ملک یا حکومت بغیر دفاعی قوت کے رہ سکتی ہے؟ کیا یہ تصور بھی ممکن ہے؟"
حداد عادل نے مزید کہا کہ ہر باشعور انسان اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ کوئی بھی قوم یا نظام اپنی بقا اور دشمنوں کے مقابلے کے لیے مضبوط دفاعی طاقت کا حامل ہونا چاہیے۔
انہوں نے میزائل پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے اسے قوم کی حفاظت کے لیے ضروری قرار دیا۔
یاسوج میں شہدائے گمنام کی تشییع جنازے میں عوام کی بھرپور شرکت
سنندج میں شہدائے گمنام کی تدفین؛ عوام کا دفاع مقدس کے شہداء سے تجدید عہد
ایران کے صوبہ کردستان کے دارالحکومت سنندج میں دفاعِ مقدس کے تین گمنام شہداء کی تدفین کی تقریب عوام، سرکاری حکام اور شہداء کے اہل خانہ کی کثیر تعداد کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوئی۔
تقریب میں قرآنِ کریم کی تلاوت اور رسمی تعزیاتی پروگرام پیش کیے گئے۔ شرکاء نے جلوس میں شرکت کے ذریعے دفاعِ مقدس کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

قم میں 7 شہدائے گمنام کی تدفین، عوام اور علما کی بڑی تعداد میں شرکت
ایران کے مذہبی شہر قم میں دفاع مقدس کے سات گمنام شہداء کی تدفین کی تقریب عوام، علماء اور مختلف سرکاری شخصیات کی بڑی تعداد کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوئی۔
قزوین میں شہدائے گمنام کی تشییع جنازہ
ایران کے شہر قزوین میں دفاع مقدس کے گمنام شہداء کی تدفین کی تقریب عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں عوام، سول و عسکری حکام اور شہداء کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شیراز میں 12 گمنام شہداء کی تشییع جنازہ، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت
ایران کے شہر شیراز میں دفاع مقدس کے 12 گمنام شہداء کی تدفین کی تقریب بڑے پیمانے پر منعقد ہوئی، جس میں عوام، سول و عسکری حکام، علماء اور شہداء کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد شہداء کے تابوت جلوس کی صورت میں لے جائے گئے۔ شرکاء نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ایلام میں گمنام شہداء کی تدفین، عوام کی بھرپور شرکت
ایران کے صوبہ ایلام میں دفاع مقدس کے گمنام شہداء کی تدفین کی تقریب شاندار عوامی شرکت کے ساتھ منعقد ہوئی۔
اس موقع پر مقامی حکام، عوام اور شہداء کے اہل خانہ نے شہداء کو عقیدت و احترام پیش کیا۔
اصفہان میں شہدائے گمنام کی تشییع جنازہ کے پرشکوہ جلوس کے فضائی مناظر
ارومیہ میں شہدائے گمنام کی تشییع جنازہ، مردہ باد امریکہ، مردہ باد اسرائیل کی گونج
ارومیہ میں دفاعِ مقدس کے گمنام شہداء کی تشییع جنازے میں عوام اور اہل خانہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکاء نے جنازے کے دوران "مردہ باد امریکہ" اور "مردہ باد اسرائیل" کے نعرے بلند کیے۔
ساری میں 10 گمنام شہداء کی تدفین، عوام کی بڑی تعداد میں شرکت
ایران کے شہر ساری میں دفاعِ مقدس کے 10 گمنام شہداء کی تدفین کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں عوام، اہل خانہ اور مقامی حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مشہد میں 13 گمنام شہداء کی تشییع جنازہ، عوام کی بڑی تعداد میں شرکت



آپ کا تبصرہ