مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل طَلائینیک نے کہا ہے کہ ایران کی میزائل طاقت مسلسل ترقی کر رہی ہے اور اس پر پابندیاں اثرانداز نہیں ہو سکتیں۔
انہوں نے زور دیا کہ ایران کی میزائل صلاحیت شہید حسن طہرانی مقدم، شہید امیر علی حاجیزاده اور دیگر ماہرین و شہداء کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔ اگر یہ صلاحیت مقامی بنیادوں پر اور ملکی تکنیکی علم و وسائل پر قائم نہ ہوتی تو گزشتہ 45 برسوں میں دفاعی شعبے پر عائد پابندیوں کے باوجود اس کی ترقی ممکن نہ تھی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ شہید طہرانی مقدم، جو ایران کے میزائل نظام کے بانیوں میں شمار ہوتے ہیں نے اس صنعت کو مقامی اور خودکفیل بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ایران کی میزائل صنعت اور طاقت نے اپنا انحصار بیرونی ممالک پر کم سے کم کر دیا ہے، اسی وجہ سے پابندیاں اس کی ترقی کو روک نہیں سکتیں۔
آپ کا تبصرہ