24 نومبر، 2025، 1:28 PM

حزب اللہ کے کمانڈر کی شہادت، صہیونی حکومت کے خلاف مقاومت کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا، لاریجانی

حزب اللہ کے کمانڈر کی شہادت، صہیونی حکومت کے خلاف مقاومت کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا، لاریجانی

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نے حزب اللہ کے کمانڈر کی شہادت پر ردعمل میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت کو جارحیت سے روکنے کے لیے مقاومت ضروری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی قومی سلامتی کونسل کی سیکریٹری جنرل علی لاریجانی نے حزب اللہ کے سینئر کمانڈر ہیثم علی طباطبائی اور ان کے چند ساتھیوں کی اسرائیلی حملے میں شہادت پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

لاریجانی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ واقعہ شب شهادت حضرت فاطمہ زہراء کے موقع پر پیش آیا اور شہداء نے اپنی زندگی کا بہترین ہدف حاصل کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی مسلسل جارحیت کو دیکھتے ہوئے سب کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ اس جعلی حکومت کے خلاف مقاومت کے سوا کوئی دوسرا راستہ باقی نہیں رہا۔

لاریجانی نے اس عظیم نقصان پر حزب اللہ کے سربراہ اور مجاہدین کو تعزیت پیش کی اور کہا کہ شہداء کی قربانی ان کے اصولی موقف اور حریت کے عزم کی علامت ہے۔

News ID 1936696

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha