14 اگست، 2025، 9:16 AM

موکب نائب شہید، شہداء کی یاد زندہ رکھنے کا عزم

موکب نائب شہید، شہداء کی یاد زندہ رکھنے کا عزم

موکب نائب شہید کے خادم حجت الاسلام نثار حسین عاملی نے کہا کہ اس موکب کا مقصد اربعین کے سفر میں شہداء کی یاد کو زندہ رکھنا ہے۔

موکب نائب شہید کے خادم حجت الاسلام نثار حسین عاملی نے مہر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موکب نائبِ شہید میں تمام اسلامی ممالک کے شہداء کے نام اور تصاویر کا مکمل ڈیٹا بیس تیار کیا گیا ہے۔ اس موکب میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے خدام زائرینِ اربعین کی خدمت کر رہے ہیں اور انہیں تجویز دیتے ہیں کہ وہ کسی ایک شہید کے نائب بنیں اور اس شہید کا کارڈ اپنے بیگ پر لگا لیں۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی تصاویر پر مشتمل کارڈ مختلف زبانوں میں تیار کیے گئے ہیں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ اربعین کے سفر میں شہداء کی یاد کو زندہ رکھا جائے، کیونکہ شہداء ہی امام حسینؑ کے حقیقی پیروکار ہیں جنہوں نے اسی راہ میں اپنی جان قربان کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیدالشہداءؑ کے پیروکار ہونے کا مطلب ہے کہ انسان اپنی ہر چیز حسینؑ کی راہ میں قربان کر دے۔ موکب نائبِ شہید کے خدام زائرین کو یہ یاد دہانی کراتے ہیں کہ اگر وہ سیدالشہداءؑ کے نقشِ قدم پر چلنا چاہتے ہیں تو انہیں شہداء کی طرح وطن اور عوام کے دفاع کے لیے جان قربان کرنے کا حوصلہ رکھنا ہوگا اور شہداء سے غیرت، حوصلہ اور مردانگی سیکھنی ہوگی۔

News ID 1934826

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha