مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیتالله العظمی سید علی خامنهای نے قیدی شہداء کانفرنس کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ شہدا دفاع مقدس کے دوران ایرانی قوم کی مظلومیت کے ساتھ ساتھ ان کے ایمان، بہادری اور ثابت قدمی کی بھی نشانی ہیں۔
رہبر انقلاب نے آٹھ سالہ جنگ کو ایک طرف قوم کی بہادری اور حوصلے کا امتحان اور دوسری طرف اسے دکھ، تنہائی اور جسمانی و ذہنی تکلیفوں کا دور قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ قید سے رہائی پانے والے افراد کی یادداشتیں اس زمانے کی سختیوں کا صرف ایک حصہ بیان کرتی ہیں۔ بہت سے ایسے افراد بھی تھے جنہوں نے قید ہی میں جان دے دی۔ اب تک دو ہزار سے زیادہ ایسے شہدا کی شناخت ہوچکی ہے جنہوں نے سخت ترین حالات برداشت کیے لیکن ظالموں کے دباؤ کے آگے سر نہیں جھکایا۔
اپنے پیغام میں آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کہا کہ یہ کانفرنس ان شہدا کی استقامت کو سلام پیش کرنے کے لیے ہے اور اس کے منتظمین نے ایک درست اور اہم موضوع کا انتخاب کیا ہے۔ اللہ تعالی ان شہدا اور راہ مقاومت میں خدمت کرنے والوں کو بہترین اجر عطا فرمائے۔
آپ کا تبصرہ