مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، الحدث ٹی وی چینل نے اس وقت فرانس میں ’’ہفتۂ غضب‘‘ کے مظاہروں کی خصوصی کوریج شروع کی ہے۔
اس میڈیا ادارے کے مطابق، ہزاروں مظاہرین نے احتجاجی مظاہروں کی اپیلوں پر لبیک کہتے ہوئے پیرس کی سڑکوں پر اجتماع کیا ہے۔
الحدث کے نامہ نگار نے مزید بتایا کہ فرانسیسی پولیس نے پیرس کے کونکورڈ اسکوائر کا محاصرہ کر لیا ہے، تاکہ وہاں مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھنے سے روکا جا سکے۔
حکام نے پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب ’’یلو ویسٹ‘‘ (زرد صدریوں کی تحریک) کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کی کال پر پابندی عائد کر دی تھی۔
سکیورٹی ہائی الرٹ کی صورتحال میں پیرس کے مرکزی علاقے میں بڑے پیمانے پر احتجاجی اجتماعات جاری ہیں۔
الحدث نے مزید بتایا کہ مہنگائی اور اخراجاتِ زندگی میں اضافے کے خلاف پیرس اور فرانس کے دیگر شہروں میں آج بھی مظاہرے جاری ہیں۔
آپ کا تبصرہ