مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کرد قیادت والی فورسز (قسد) نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے کیمپ الہول کو اپنے حال پر چھوڑ دیا ہے، جہاں ہزاروں داعش سے وابستہ عناصر اور ان کے اہل خانہ ساکن ہیں۔
قسد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش کے معاملے پر عالمی برادری کی مسلسل بے توجہی اور اس نہایت خطرناک فائل کے حوالے سے ذمہ داری قبول نہ کرنے کے باعث ہماری فورسز کو کیمپ الہول سے پسپائی اختیار کرنا پڑی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ داعش کے مسئلے پر بین الاقوامی برادری کا غیر سنجیدہ اور لاتعلق رویہ، اور اپنی ذمہ داریوں سے چشم پوشی کے باعث ہماری فورسز کو کیمپ الہول سے پیچھے ہٹ کر شمالی شام کے شہروں کے اطراف دوبارہ تعینات ہونا پڑا، جہاں سیکیورٹی خطرات اور بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا ہے۔
اسی دوران شامی فوج نے اعلان کیا ہے کہ قسد نے کیمپ الہول کو مکمل طور پر چھوڑ دیا ہے اور وہاں موجود افراد کو کیمپ سے نکلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
اس سے قبل قسد نے بتایا تھا کہ کیمپ الہول کے اطراف شدید جھڑپیں جاری ہیں، جہاں ہزاروں داعش کے خاندان مقیم ہیں، اور یہ جھڑپیں قسد فورسز اور دمشق سے وابستہ گروہوں کے درمیان ہو رہی ہیں۔
آپ کا تبصرہ