مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ روس خفیہ طور پر تل ابیب اور دمشق میں ابو محمد جولانی کے درمیان ایک سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کے لیے ثالثی کر رہا ہے، جبکہ اس عمل کو امریکہ کی رضامندی بھی حاصل ہے۔
صہیونی ذرائع نے کہا کہ روس صہیونی حکومت اور الجولانی کے درمیان بالواسطہ مذاکرات میں سہولت کاری کر رہا ہے۔ آذربائیجان مذاکرات اور ملاقاتوں کی میزبانی کر رہا ہے، اور دونوں جانب کے اعلی سطحی حکام کے باکو کے دورے جاری ہیں۔
صہیونی میڈیا نے ایک باخبر سیکیورٹی ذریعے کے حوالے سے کہا کہ اگرچہ روسی ثالثی کے باوجود دونوں فریقین کے درمیان گہرا اختلاف موجود ہے، تاہم حالیہ ہفتوں میں کچھ پیش رفت بھی ہوئی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ماسکو اور دمشق باہمی تعلقات کو مضبوط بنا رہے ہیں۔ اسی تناظر میں روس نے گذشتہ ماہ اپنے فوجی دستے اور سازوسامان شام کے ساحلی شہر لاذقیہ منتقل کیے ہیں۔ تل ابیب ترکی کے بجائے روس کی جنوبی شام میں فوجی موجودگی کو ترجیح دیتا ہے۔
اسی سلسلے میں، گزشتہ بدھ کو الجولانی انتظامیہ کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے ماسکو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔
آپ کا تبصرہ