13 ستمبر، 2026، 8:42 PM

شام، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے پر شدید احتجاج، سڑکیں بند

شام، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے پر شدید احتجاج، سڑکیں بند

ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شام کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر احتجاج شروع ہوگیا ہے اور مظاہرین نے کئی اہم سڑکیں بند کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے مختلف شہروں حسکہ، دیر الزور، رقہ اور حلب کے نواحی علاقوں میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف عوامی مظاہرے ہوئے۔ بعض علاقوں میں مظاہرین نے سڑکیں بھی بند کردیں۔

شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں تقریباً 40 فیصد اضافے کے بعد مختلف علاقوں میں احتجاج کی کالز میں اضافہ ہوا ہے۔ عوام کو خدشہ ہے کہ اس فیصلے سے روزمرہ زندگی متاثر ہوگی، کیونکہ ایندھن کی قیمتوں کا براہ راست اثر ٹرانسپورٹ، حرارتی نظام اور دیگر خدمات پر پڑتا ہے۔

شام کی وزارت توانائی نے قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی سطح پر ایندھن کی فراہمی کے غیر معمولی اخراجات میں اضافہ اور بانیاس ریفائنری کی تقریباً دو ماہ تک مرمت کے لیے بندش کو قرار دیا ہے۔ وزارت کے مطابق اس صورتحال کے باعث پٹرول، ڈیزل اور فیول آئل کی درآمد کی ضرورت عارضی طور پر بڑھ گئی ہے۔

وزارت توانائی نے بتایا کہ شام کو روزانہ تقریباً 3 لاکھ بیرل تیل اور اس کی مصنوعات کی ضرورت ہوتی ہے، جبکہ ملکی خام تیل کی پیداوار تقریباً ایک لاکھ بیرل یومیہ ہے، جس کے باعث ضروریات کا ایک حصہ درآمد کرنا پڑتا ہے۔

News ID 1941338

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha