16 ستمبر، 2026، 11:28 AM

یمن کی فضائی حدود میں سعودی ایف 15 جنگی طیارہ مار گرایا گیا

یمن کی فضائی حدود میں سعودی ایف 15 جنگی طیارہ مار گرایا گیا

یمن کے صوبہ مارب کی فضائی حدود میں سعودی عرب کے ایک ایف 15 جنگی طیارے کو نشانہ بنا کر مار گرایا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی و بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے یمن کے صوبہ مارب کی فضائی حدود میں سعودی عرب کے ایک ایف 15 جنگی طیارے کو نشانہ بنا کر مار گرائے جانے کی اطلاع دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب کا ایک ایف 15 جنگی طیارہ یمن کے صوبہ مارب کی فضائی حدود میں نشانہ بنائے جانے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا۔

دوسری جانب یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے سعودی طیارہ گرانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سعودی طیاروں نے یمنی فضائی حدود میں داخل ہوکر شہروں پر بمباری کی جس کے جواب میں یمنی دفاعی نظام نے سعودی عرب کے ایک ایف 15 طیارے کو صوبہ مارب میں تباہ کردیا۔

جنرل یحیی سریع نے تاکید کی کہ یمنی فوج کی جانب سے مکہ مکرمہ پر حملے کی خبریں گمراہ کن اور بے بنیاد ہیں۔ یمنی فوج سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات اور فوجی اڈوں پر حملے کرتی ہے۔

News ID 1941397

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha