13 دسمبر، 2005، 11:40 PM

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے فرمايا كہ

فلسطين كي آزادي كا راز جد وجہد جاري ركھنے اور فلسطينيوں كے باہمي اتحاد اور يكجہتي پر منحصر ہے // انتفاضہ نے ثابت كرديا ہے كہ طاقت اور قدرت كے لحاظ سے فلسطيني عوام كو اسرائيل اور امريكہ پر برتري حاصل ہے

فلسطين كي آزادي كا راز جد وجہد جاري ركھنے اور فلسطينيوں كے باہمي اتحاد اور يكجہتي پر منحصر ہے // انتفاضہ نے ثابت كرديا ہے كہ طاقت اور قدرت كے لحاظ سے فلسطيني عوام كو اسرائيل اور امريكہ پر برتري حاصل ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے فلسطيني تنظيم حماس كے سياسي شعبے كے سربراہ خالد مشعل اور اس كے ہمراہ وفد سے ملاقات ميں كہا كہ فلسطيني انتفاضہ نے ثابت كرديا ہے كہ فلسطيني عوام كو طاقت اور قدرت كے لحاظ سے اسرائيل اور امريكہ پر برتري حاصل ہے رہبر معظم نے فرمايا كہ فلسطينيوں كي مسلسل كوششوں اور انكي جد وجہد اور مقاومت كے نتيجے ميں اسرائيل كو غزہ سے بھاگنا پڑا انھوں نے فرمايا كہ فلسطين كي آزادي كا راز جد وجہد جاري ركھنے اور فلسطينيوں كے باہمي اتحاد اور يكجہتي پر منحصر ہے

مہرخبررساں ايجنسي كي رپورٹ كے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ خامنہ اي نے آج صبح فلسطيني تنظيم حماس كے سياسي شعبے كے سربراہ خالد مشعل اور ان كے ہمراہ وفد سے ملاقات ميں كہا كہ فلسطيني انتفاضہ نے ثابت كرديا ہے كہ فلسطيني عوام كو طاقت اور قدرت كے لحاظ سے اسرائيل اور امريكہ پر برتري حاصل ہے رہبر معظم نے فرمايا كہ فلسطينيوں كي مسلسل كوششوں اور انكي جد وجہد اور مقاومت كے نتيجے ميں اسرائيل كو غزہ سے بھاگنا پڑا  انھوں نے فرمايا كہ فلسطين كي آزادي كا راز جد وجہد جاري ركھنے اور فلسطينيوں كے باہمي اتحاد اور يكجہتي پر منحصر ہے رہبر معظم انقلاب اسلامي نے فلسطينيوں كے موجودہ سخت شرائط كي طرف اشارہ كرتے ہوئےفرمايا كہ گزشتہ پچاس سال كے تجربے سے يہ ثابت ہوگيا ہے مقبوضہ فلسطين كي غاصب اسرائيلي حكومت كے مقابلے ميں عقب نشيني سے حالات بہتر نہيں ہوئے اور نہ ہوسكتے ہيں اور دشمن كي طرف سے دباؤ كے علاوہ كوئي اور نتيجہ برآمد نہيں ہوا لہذا فلسطين كي كاميابي كا راز صرف جد و جہد جاري ركھنے اور باہمي اتحاد اور اتفاق پر منحصر ہے رہبر معظم نے فرمايا كہ آج فلسطين كے دشمن مختلف سياسي سماجي اور اقتصادي بحرانوں كا شكار ہيں انھوں نے كل لبنان كا علاقہ خالي كيا اور آج غزہ سے بھاگ گئے ہيں اور انشاءاللہ فلسطيني عوام اپني جد وجہد كے ذريعہ غاصب صيہونيوں كو كل بيت المقدس سے فرار ہونے پر مجبور كرديں گے فلسطيني تنظيم حماس كے سياسي شعبے كے سربراہ نے فلسطين كي موجودہ صورتحال سے رہبر معظم كو آگاہ كيا اوركہا كہ فلسطيني عوام آپكے بے لوث موقف اورجمہوري اسلامي ايران كي بے دريغ حمايت پر ايراني حكومت اور ايراني عوام كے شكرگذار ہيں خالد مشعل نے كہا كہ ہم بيت المقدس اور فلسطين كي آزادي تك جد وجہد جاري ركھيں گے

News ID 265315

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha