3 ستمبر، 2026، 12:47 PM

یونیسف کی خاموشی قابل مذمت، بچوں کے خلاف جرائم کی مذمت کی جائے، ایران

یونیسف کی خاموشی قابل مذمت، بچوں کے خلاف جرائم کی مذمت کی جائے، ایران

اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے نے یونیسف کے اجلاس میں امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایرانی بچوں کی شہادت پر ادارے کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش رہنا غیر جانبداری نہیں بلکہ ذمہ داری سے فرار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے یونیسف کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں ایران میں بچوں کے خلاف جرائم پر اس ادارے کی خاموشی پر شدید تنقید کی ہے۔

ایرانی نمائندے نے نیویارک میں یونیسف کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کے فضائی و میزائل حملوں کو، جن میں ایرانی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، جنگی جرم اور نسل کشی کی کوشش قرار دیا۔

انہوں نے یونیسف سے مطالبہ کیا کہ وہ خاموشی اختیار کرنے کے بجائے ان حملوں کی واضح مذمت کرے اور بچوں کے متاثرین سے متعلق مستند شواہد کو اپنی عالمی ترجیحات میں شامل کرے۔

ایرانی نمائندے نے کہا کہ جب بچوں کو قتل کیا جاتا ہے یا ان کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہوتی ہے تو خاموشی کو غیر جانبداری قرار نہیں دیا جا سکتا۔ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے کو چاہیے کہ وہ ایسی خلاف ورزیوں کی کھل کر مذمت کرے اور بین الاقوامی قوانین کے نفاذ کے لیے اقدامات کرے۔

انہوں نے یونیسف سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے احتسابی نظام کے ساتھ تعاون کرے تاکہ بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے شواہد حقیقت تک پہنچنے، ذمہ داروں کے تعین اور متاثرین کے ازالے کا سبب بن سکیں۔

News ID 1941085

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha