16 جنوری، 2009، 5:56 PM

یونیسف

اسرائیل نے غزہ میں بچوں سے متعلق بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا ہے

اسرائیل نے غزہ میں  بچوں سے متعلق بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا ہے

اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق ادارے یونیسف نے بچوں کے خلاف اسرائیل کی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں بچوں سے متعلق بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق ادارے یونیسف نے بچوں کے خلاف اسرائیل کی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں بچوں سے متعلق بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا ہے

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق سے متعلق ادارے کے ایک عہدیدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل نے فوجی کارروائی کے دوران بچوں کے حقوق کا احترام نہیں کیا۔ عہدیدار نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میںشہید ہونے والوں میں 40 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے بچوں کو نشانہ نہ بنانے کے اقوام متحدہ کے معاہدے پر دستخط کر رکھے ہیں لیکن وہ اس کی پاسداری نہیں کر رہا۔ واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں اب تک 350 سے زائد بچے شہید ہوچکے ہیں جب کہ کل شہیدوں کی تعداد 1200 سے زائد ہوچکی ہے۔

 

News ID 817503

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha