2 ستمبر، 2026، 11:21 PM

ایران پر گزشتہ رات امریکی غیر انسانی جارحیت میں 18 شہید اور 108 زخمی، وزارتِ صحت

ایران پر گزشتہ رات امریکی غیر انسانی جارحیت میں 18 شہید اور 108 زخمی، وزارتِ صحت

ایرانی وزیرِ صحت ڈاکٹر محمد رضا ظفرقندی نے کہا کہ گزشتہ شب ملک کے مختلف صوبوں پر ہونے والے حملوں میں 18 افراد شہید اور 108 ہم وطن زخمی ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرِ صحت ڈاکٹر محمد رضا ظفرقندی نے گزشتہ رات امریکی غیر انسانی جارحیت کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے مختلف صوبوں پر ہونے والے حملوں میں 18 افراد شہید اور 108 ہم وطن زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ رات امریکی جارح افواج نے ایک مرتبہ پھر اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نظامی اور غیر نظامی مقامات کو نشانہ بنایا تھا؛ جس کے نتیجے میں شہادتیں اور سو سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

News ID 1941083

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha