2 ستمبر، 2026، 6:52 PM

ایران اور مزاحمتی محاذ استکبار کے خلاف ایک ہی راستے پر گامزن ہیں، حماس رہنما کی قالیباف سے ملاقات

ایران اور مزاحمتی محاذ استکبار کے خلاف ایک ہی راستے پر گامزن ہیں، حماس رہنما کی قالیباف سے ملاقات

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے تحریک حماس کے اسلامی روابط کے عہدیدار سے ملاقات میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران اور مزاحمتی محاذ استکبار کے خلاف ایک ہی محاذ پر کھڑے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد قالیباف نے تحریکِ حماس کے اسلامی روابط کے عہدیدار باسم نعیم سے ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور مزاحمتی محاذ کی گزشتہ ۵۰ برس کی جدوجہد ظلم و استکبار کے خلاف حق و باطل کی جنگ کی بنیاد پر رہی ہے اور مزاحمت کی روح مختلف شکلوں میں مسلسل نمایاں ہوتی رہی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ مزاحمتی محاذ کی اصل شناخت ظلم کے خلاف جدوجہد ہے۔ ہم مذاکرات کی نفی نہیں کرتے، لیکن مذاکرات بھی جدوجہد کا ایک ذریعہ ہیں۔ اگر ہم امریکہ اور اسرائیلی حکومت کے خلاف مختلف شکلوں میں جدوجہد ترک کر دیں تو وہ دن شکست کا دن ہوگا۔

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے قالیباف نے کہا کہ ایران نے مفاہمت کی شق نمبر ایک میں اس جنگ کے خاتمے پر زور دیا تھا جو امریکہ نے ایران اور مزاحمتی محاذ کے اتحادیوں کے خلاف شروع کی تھی، جبکہ امریکہ نے ابتدا میں اپنے ۱۵ نکاتی مسودے میں ایران کی میزائل، جوہری اور مزاحمتی سرگرمیوں کو مکمل طور پر روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مزاحمت کے تمام محاذ متحد اور یکجا ہیں اور ہمیں حق کی جدوجہد جاری رکھنے کے لیے اس محاذ کو مزید مضبوط کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج خطے میں امریکہ کے حامی ممالک بھی اعتراف کر رہے ہیں کہ امریکہ خطے میں عدمِ تحفظ پیدا کر رہا ہے۔

قالیباف نے اسلام آباد مفاہمت کی شقوں پر عمل نہ کرنے پر امریکہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کو اپنے وعدوں پر عمل کرنا ہوگا، تب ہی ہم آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے اقدام کریں گے۔

ملاقات میں حماس کے اسلامی روابط کے ذمہ دار ڈاکٹر باسم نعیم نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران کے فوجی اور سیاسی اقدامات خطے کے لیے باعثِ فخر ہیں؛ کہا کہ بہت سے ممالک امریکہ کے مقابلے میں آپ کی کارکردگی سے حیران ہوئے، لیکن ہمیں یقین تھا کہ اگر ایران کے ساتھ براہِ راست ٹکراؤ کا وقت آیا تو دشمن آپ کے اقدامات سے حیران رہ جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ غاصب اسرائیلی حکومت کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمت مسلسل جاری رہے گی اور اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک فلسطین کی سرزمین سے اس حکومت کے آثار کا خاتمہ نہیں ہوجاتا۔

News ID 1941077

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha