12 جنوری، 2024، 5:25 PM

انتخابات قومی یکجہتی کی علامت، ایران سمیت عالم اسلام یمن اور مقاومت کے حامی ہیں، امام جمعہ تہران

انتخابات قومی یکجہتی کی علامت، ایران سمیت عالم اسلام یمن اور مقاومت کے حامی ہیں، امام جمعہ تہران

حجت الاسلام ابوترابی فرد نے کہا کہ انتخابات میں زیادہ شرکت سے قومی سطح پر اتحاد اور یگانگت کا پیغام ملتا ہے۔

مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق، تہران میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام سید محمد حسن ابوترابی فرد نے کہا کہ انقلاب اسلامی حکومت امام علی علیہ السلام کو اپنا آئیڈیل قرار دیتا ہے اور اسی کے محور پر انقلاب اسلامی وجود میں آیا ہے۔

انہوں نے انتخابات میں عوام کی زیادہ شرکت کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں عوام کی اکثریت کی شرکت انقلاب اسلامی کے لئے مفید، دشمن کی سازشوں کا ناکام کرنے کا ذریعہ، ملکی سلامتی کا ضامن اور اتحاد و یکجہتی کا مظہر ہے۔

انہوں نے خطبے کے دوران کہا کہ آج غزہ پوری دنیا میں اہم موضوع گفتگو بنا ہوا ہے۔ اسرائیل تقریبا 100 دنوں سے فلسطینی پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ ہر لمحہ کوئی نہ کوئی فلسطینی ماں، بچہ یا بزرگ شہید ہورہا ہے۔ دنیا میں انسانی اقدار کا سبق پڑھانے والوں کی نمائندگی کرتے ہوئے اسرائیل نے فلسطین کو تاراج کیا ہے لیکن غزہ کے مجاہدین پوری طاقت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ غزہ کی مقاومت کی وجہ سے امریکہ سمیت عالم استکبار گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کونسل کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ مقاومت ختم نہیں ہوگی کیونکہ یہ ایک فکر ہے۔ عالمی ادارے کے ترجمان کا یہ بیان امریکہ اور مغربی ممالک کی شکست ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراق اور افغانستان کی تاریخ عالمی استکبار کے لئے درس عبرت ہے۔ جدید ترین ہتھیاروں سے لیس حکومت بھی مقاومت کو شکست دینے میں ناکام ہوئی ہے۔ 

حجت الاسلام ابوترابی فرد نے کہا کہ آج یمن اسلامی ممالک میں سے ایک شکست ناپذیر ملک بن چکا ہے بلکہ پوری دنیا کے لئے مقاومت کا نمونہ بن چکا ہے۔ یمن نے ایک دہائی تک استقامت کا مظاہرہ کیا اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے علاوہ خطرات کو فرصت میں بدل دیا۔ آج صرف ایران ہی نہیں بلکہ پورا عالم اسلام اور دنیا کے حریت پسند یمن کے حامی ہیں۔

News ID 1921227

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha